خاوند بیوی کا روحانی ساتھی ہے
بیوی جب پریشان ہوتی ہے تو خاوند اس کی بات تحمل کے ساتھ سُنتا ہے اور جب بیوی روتی ہے تو اسے سہارا دیتا ہے
کبھی کبھی پیار میں خاوند بیوی کے ساتھ دل لگی بھی کرتا ہے
خاوند بیوی کا صرف پیار کرنے والا نہیں ہوتا بلکہ بیوی کا بہترین اور قابلِ اعتماد دوست ہوتا ہے جسے بیوی غیر مشروط پیار کرتی ہے جب وہ دن بھر کی تھکی ہوئی ہوتی ہے تو اُس کے چہرے پر مُسکراہٹ لاتا ہے
جس کی عدم موجودگی میں وہ اُس کے حق میں دعا کر سکتی ہے کیونکہ خاوند اور بیوی کے باہمی دعا کرنے سے زیادہ رومانی ۔ محافظ اور پیارا کوئی اور عمل نہیں ہے
اللہ ہمارے اس باہمی رشتے میں برکت ڈالے
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
بے شک ۔۔۔ بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔۔۔ آمین
سیما آفتاب صاحبہ ۔ و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاۃ
بہت شکریہ ۔ میں ڈرا بیٹھا تھا کہ آئی میری شامت
ہا ہا ہا ارے شامت کیوں آئی؟؟