إِنَّ الله لاَ يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّی يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنْفُسِہِمْ (سورت13الرعدآیت11) ترجمہ ۔ الله تعالٰی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے ۔ ۔ ۔ وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَی (سورت 53 النّجم آیت 39) ترجمہ ۔ اور یہ کہ ہر انسان کیلئے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی ۔ ۔ ۔ سُبْحَانَكَ لاَ عِلْمَ لَنَا إِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ ۔ ۔ ۔ ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ ۔ ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی
محبت صرف روائتی عاشقوں کو آپس میں نہیں ہوتی
محبت دوستوں کو بھی آپس میں ہوتی ہے اور یہ عاشقوں کی محبت سے زیادہ پائیدار ہوتی ہے
ایک سچا دوست بڑی مُشکل سے ملتا ہے ۔ اُسے چھوڑنا اور بھی مُشکل ہوتا ہے اور بھولنا تو ناممکن ہوتا ہے
یہی اصلی محبت ہے
تعریف کیا کروں میں محبت کی اے عدمؔ
پھولوں کا، کونپلوں کا،ستاروں کا نام ہے
سو فیصد متفق ۔۔۔ محبت کو کسی ایک تعلق میں قید نہیں کیا جا سکتا یہ ایک بہت وسیع جذبہ ہے جو رب سے شروع ہو کر رب کی مخلوق تک محیط ہے ۔۔۔