میں نے 12 جون کو لاہور کی تصاویر لگائی تھیں ۔ مجھ سے نادانستہ طور پر ایک بڑی غلطی ہو گئی تھی کہ لاہور کے دل ” انارکلی“ کی اس میں کوئی تصویر شامل نہیں کی تھی جسے حال امریکن ۔ امریکہ میں کئی دہائیوں سے مقیم میرے بڑے بھائی کا درجہ رکھنے والے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر وھاج الدین احمد صاحب نے جن کا دل اب بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے میری اس غلطی کی نشان دہی کی ہے ۔ سو حاضر ہے پاکستان تان کے دِل لاہور کا اپنا دِل انار کلی
انارکلی
انارکلی کی شاخیں ۔ خانم بازار ۔ بانو بازار وغیرہ
پرانی انارکلی
شکریہ بھای- جی خوش کر دیا آپ نے
در اصل یہ ہے کہ میں نے دو سال گورنمنٹ کالج اور پانچ چھ سال کینگ ایڈورڈ کالج میں لگائے ہیں انار کلی گھومنا اکثر مشغلہ رہا میری طرح کے اور کئ ایسے ہوں گے
جب نعمتکدہ شروع ہوا تو ان کا آٹھ یا دس آنے کا کھانا کھایا تھا معہ سویٹ ڈش دو باتیں تھیں ایک یہ کہ دام بہت واجبی تھے اور کھانا بہت مزیدار تھا اصلی گھی کا چنانچہ میری طرح کے کئ سٹوڈنٹ وہاں پہنچ جاتے تھے آج نعمتکدہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے ماشا اللہ
تصویریں بہت اچھی ہیں
بھائی وھاج الدین صاحب
کے ای اور گورنمنٹ کالج تو انارکلی کے بالکل قریب تھے. ہم لوگ کبھی انارکلی جاتے تھے. نعمت کدہ بھی آپ نے خوب یاد کرایا. ایک لاہور ہوٹل کے ساتھ والی سڑک پر دہلی مسلم ہوٹل پر بھی طالب علم کھانا کھاتے تھے. اب تو عرصہ دراز ہوا ادھر گئے ہوئے