رمضان کے برکتوں والے مہینے کی آمد آمد ہے ۔ اچھی سحری اور اچھی افطاری کی سب ہی لوگ تیاری میں مصروف ہیں ۔ رمضان المبارک کا اصل مقصد عبادت ہے اور عبادت کا سب سے اہم اور لازمی رُکن نماز ہے ۔ اس کی درست ادائیگی کا بھی اہتمام ہونا چاہیئے ۔ دیکھا گیا ہے کہ نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہونے ۔ رکوع اور سجدہ کرنے اور بیٹھنے کا طریقہ مختلف لوگوں کا مختلف ہوتا ہے ۔ شاید اس کی وجہ مستند ذرائع کی بجائے دیکھا دیکھی اور اپنی سوچ ہے ۔ نماز میں پڑھے جانے والے الفاظ کی درستگی کے ساتھ حرکات کی درستگی بھی ہونا چاہیئے ۔ اس کیلئے نیچے دیئے گئے ربط پر کلک کر کے وِڈیو سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے
وِڈیو ۔ نماز کا درست طریقہ
https://www.facebook.com/1464723547187622/videos/1621212641538711/
سلام علیکم
…. رمضان کریم ….
ماشاءاللہ
ماہ رمضان سے عین قبل ایک اچھی اور اہم بات کی طرف آپ نے قارعین کی توجہ دلائی ہے اور انکے زریعے سے آپ کی بات جہاں کہیں بھی اصلاح و عمل کے ساتھ کہی و سنی جائیگی انشاء اللہ بے شمار نیکیاں آپ کی جھولی میں. اللہ ہم سب کو ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین.
ذکریٰ خان
ذکری خان صاحبہ. و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
آپ نے عمدہ بات کی ہے. اللَّهِ جزائے خیر دے آمین. میں آپ کی دعا پر کہتا ہوں آمین ثم آمین یا رب العالمین
Allah Allah what a good post However I see on a daily basis ALL those “mistakes” no matter which masjid I go. Maybe also “adl arkaan” is needed too but the most intriguing is what people do to the finger of shahada if you forgive me to say that Boy O Boy it becomes , May Allah forgive me, almost humorous and even ridiculous
Incidentally I have recently changed position of my feet in Jalsa because of my knee joint problems but alHamdulillah I am still able to make rukooa and sujood as properly as I can and nawafil I have started sitting in chair and also taraweeh prayers (not Farz raka)