یہ وڈیو ہے بھارتی خفیہ ادارے را کے افسر (بھارتی بحریہ کے کمانڈر) کلبھوشن یادیو کے اعترافِ جرم کی ۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ۔ مکمل معلومات یہاں کلک کر کے پڑھیئے
یہ وڈیو ہے بھارتی خفیہ ادارے را کے افسر (بھارتی بحریہ کے کمانڈر) کلبھوشن یادیو کے اعترافِ جرم کی ۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ۔ مکمل معلومات یہاں کلک کر کے پڑھیئے
جناب افتخار اجمل صا حب،
السلام وعلیکم
بھارتی ایجنٹ کا پاکستان میں موجود ہونا وہ بھی بلوچستا ن میں موجودگی
اور بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے منصوبوں میں شامل ہونے کا
اعتراف بہت زیادہ دھماکہ خیز ہے۔
مگر افسوس کہ ہماری حکومت کا اس پہ ردعمل اتنا ہی ٹھنڈا ہے جیسے رات
گھر میں بلی گھس کے پتیلی کا دودھ پی گئی ہو۔
یہ حکومت پاکستان کی کمزوری ہے کہ وہ اس کھلے اور ٹھوس ثبوت سے بھی
بھارتی حکومت کو دنیا میں رسوا کر نے میں ناکام رہی
ایک ڈ ھنگ کا باقاعدہ احتجاج تک نہ عالمی سطح پہ ریکارڈ کراسکی۔
کیا ہم اس لئے ووٹ دیتے ہیں کہ ہمارا کراچی ، ہمارا بلوچستان کو ئی تباہ کر کے
چلتا بنے اور ہمارے حکمراں بیٹھے بین بجاتے رہیں
آج کے دور کے نیرو۔
بینائی صاحبہ ۔ و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
یہ حقیقت ایک دہائی سے معروف تھی کہ بھارت بلوچستان کی تخریب کاری میں ملوّث ہے مگر کسی نے اس کا ثبوت حاصل کرنے کی کوشش نہ کی بلکہ کمانڈو جو امریکی حکومت کا زرخرید غلام تھا ملک میں دہشتگردی کا ذمہ دار ہے ۔ اُس نے غیرملکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو پاکستان آنے کی کھُلی چھُٹی دے رکھی تھی ۔ زرداری کی حکومت نے بھی اُنہیں روکنے کی ہمت نہ کی ۔ لاہوریوں کی حُب الوطنی کے نتیجہ میں ایک امریکن کو لاہور چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا مگر زرداری حکومت نے رہا کر دیا ۔ اس کے بعد امریکی خُفیہ ادارے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے 2 پاکستانیوں کو ہلاک کرنے پر لاہوریوں نے اپنی گاڑیاں اُس کی گاڑی کے آگے روک دیں اور کچھ لوگ جا کر قریبی چوکی سے تھانیدار کو پکڑ لائے اور ریمنڈ ڈیوس کو گرفتار کروا دیا ۔ اسے بھی زرداری حکومت کے رہا کروانے پر لاہوریوں نے شور شرابا کیا تو جنرل اشفاق پرویز کیانی کا ماتھا ٹھنکا ۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ سارے امریکی بغیر سکیورٹی اداروں کے علم میں لائے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیٹرنگ گیٹ سے آتے جاتے ہیں ۔ وہ کون ہوتے ہیں کیا لاتے اور لے جاتے ہیں کوئی نہیں دیکھتا ۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دباؤ کے تحت غیر مُلکیوں کا بلا روک ٹوک آنا جانا بند کرنا پڑا ۔ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستانی خفیہ اداروں کو تقویت ملی اور بھارتی جاسوس گرفتار ہوا ۔ موجودہ حکومت احتجاج کر رہی ہے مگر اس طرح نہیں جیسے ایم کیو ایم ۔ پی ٹی آئی اور پی پی پی اپنی حکومت کے خلاف کرتی ہیں ۔ یہ حقیقت ذہن میں رہنا چاہیئے کہ امریکہ اور دوسری سامراجی طاقتیں بھارت کی دوست اور مسلمانوں کی دُشمن ہیں
جناب افتخار اجمل صاحب،
السلام و علیکم،
درست فرمایاآپ نے۔
لیکن مسئلہ ہنوز اپنی جگہ ہے کہ یہاں سے آم کی پیٹیاں اور ساڑھیاں جارہی ہیں
اور وہاں سے کلبھوشن چلے آرہے ہیں۔