اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 میں گھر سے باہر کھیلتی ہوئی ماشاء اللہ ذہین اور ہُنرمند بچیوں کو دیکھیئے کیسے شامیانہ بنایا ہے ۔ ہمارے مُلک کے بچے ماشاء اللہ ذہین اور ہُنرمند ہیں ۔ انہیں صرف مناسب رہبری کی ضرورت ہے اپنے گھر میں اور سکول میں بھی اور باقی ہموطنوں سے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال نے سچ کہا تھا
نہیں ہے نا امید اقبال اپنے کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
Pingback: ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات « Jazba Radio
ماشااللہ واقعی اگر ھمارے نونہالوں کو اگر صیح سمت میں رہنمائی ملے تو یہ دنیا کی کسی بڑی قوم سے کم نہیں
اسمیں کوئ شک کی گنجائش نہیں کہ ہمارے لوگوں میں کوئ کمی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بہت قابل اور مایہ ناز ہمارے سپوت باہر کی دنیا میں اپنا مقام روز بہ روز بلند کر رہے ہیں جس پر ہمارے سر فخر سے بلند ہوتے ہیں ہمیں اپنے ملک میں اپنوں کی قدر نہیں اور انہیں مشکوک نگاہ سے دیکھتے ہیں کسی کی بات کا اعتبار نہیں کرتے کبھی سوچا کسی نے ہاں کچھ لوگوں کو قدر ہے اور وہ حقیقت حال سے واقف ہوتے ہیں وہ محدود چند لوگ ہیں جو انسانوں کی پہچان دکھتے ہیں ان کی ہر بات کو سہرا کر تقویت دیتے ہیں
بہت اچھی پوسٹ ۔۔۔۔ سارا مسئلہ ہی درست رہنمائی کا ہے
علی فرقان صاحب
خوش آمدید
شمیم صاحبہ
حوصلہ افزائی کا شکریہ
سیما آفتاب صاحبہ
بالکل مسئلہ راہنمائی ہی کا ہے جو آجکل نایاب ہو کے رہ گئی ہے
جی اس میں کوئی شک نہیں!!