میری 1964ء کی ڈائری کا ایک ورق

1964, 120-122

This entry was posted in آپ بيتی, روز و شب, یادیں on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

12 thoughts on “میری 1964ء کی ڈائری کا ایک ورق

  1. Pingback: میری 1964ء کی ڈائری کا ایک ورق « Jazba Radio

  2. Nazneen khan

    محترم

    سلام مسنون

    بہت اچھی نظم و غزل جو بھی ہو. آپ اپنی ڈائری کے اوراق کبھی بلاگ پر الگ سے لکھ بھی دیتے ہیں کبھی نہیی بھی لکھتے. لکھ دیا کریں تو مجھ جیسے ان پڑھ جو ہاتھ کی لکھی تحریر نہیں سمجھ پاتے آسانی سے سمجھ لیا کرینگے.

    نازنین خان

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نازنین خان صاحبہ. و علیکم السلام
    میں لکھنے سے بچنے کیلئے موبائل فون سے تصویر اتار کر لگاتا ہوں اور آپ مجھے لمبے کام پر لگانا چاہتی ہیں

  4. Nazneen khan

    محترمی

    سلام م

    میں یہ سمجھی تھی کہ آپ کے ساتھ آپ کا کوئی اسِسٹنٹ بھی ہوتا ہوگا آپ کی مدد کے لیئے تو وہ ٹائپ کردے گا مضمون. آپ کے جواب سے ظاہر ہوا آپ تنہا کام کرتے ہیں.

    کوئی بات نہیں کام لمبا نہ کرین.

    نازنیں خان

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نازنین صاحبہ ۔ و علیکم السلام
    بی بی جی ۔ میرا نام ہے کم عقل کم علم آدھا بیوقوف آدھا پاگل اور میرے اسسٹنٹ کا نام ہے افتخار اجمل بھوپال ۔ ہم دونوں مل کر ایک ہی کام کر سکتے ہیں ۔ ویسے میری بُری عادات میں سے سے ایک گاہے بگاہے بیمار پڑ جانا بھی ہے تاکہ زیادہ کام نہ کرنا پڑے
    :)

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    سیما آفتاب صاحبہ
    بی بی ۔ اپنے بیوی بچوں ۔ بہن بھائیوں اور آپ جیسے نیک سرشت لوگوں کی دعاؤں کی قبولیت کے نتیجے میں ہی میں چل پھر اور پڑھ لکھ رہا ہوں

  7. Nazneen khan

    سلامِ مسنون

    کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو مصائب و مشکلات بیماری و ازاری میں مبتلا کرتا ہے تاکہ ان کے صبر کے نتیجے میں عظیم نعمتوں سے ان کو نوازے. صبرِ ایوبی بھی ان میں سے ایک ہے.

    نازنین خان

  8. Beenai

    جناب افتخار اجمل صا حب،
    اللہ آپ کو صحت و زندگی عطا فر ما ئے۔ آمین
    علم اور دانش کے جو موتی ہم اس بلاگ سے چنتے ہیں وہ ہم سب ہی کے لئے بہت قیمتی ہیں۔
    اکثر جب آفس اور گھر دونوں کی الجھنوں سے فرارمقصود ہوتا ہے تو کوئی کتاب کھول لیتی ہوں آن لائن کتاب کبھی مزہ نہیں دیتی ۔ اب آپ کا بلاگ کھولتی ہوں اور نیا پرانا کوئی بھی صفحہ نکال کے پڑ ھنے لگتی ہوں۔
    سائیڈ بار پہ لگی قرآنی آیا ت سے دل کو تقویت اور تازگی ملتی ہے۔
    قرآن کی کوئی بھی آیت بمعہ تر جمہ پڑھ لوں میری منفیت اور قنوطیت دور کر نے کے لئے دوا کا کام کرتی ہے۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
    کسی نئے موضوع پہ نئے بلاگ کا انتظار رہے گا۔
    آپ کی بیٹی ۔ بینائی

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بینائی صاحبہ
    آپ کی نیک دعاؤں کیلئے مشکور ہوں ۔ اللہ جزائے خیر دے ۔ بلا شبہ قرآن شریف اطمینان حاصل کرنے کا بہترین نسخہ ہے ۔ اور دوسرا طریق استغفار کرنے کا ہے ۔ جن آیات کا آپ نے حوالہ دیا ہے یہ وہ شمعیں ہین جنہوں نے مجھ آوارہ گرد کی راہیں روشن رکھین ۔ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ لکھوں جس سے قاری مستفید ہو سکے ۔ زیادہ تر اپنے تر اپنے تجربات ۔ مشاہدات اور حاصل کردہ عِلم سے ہی لکھتا ہوں کہ موضوں وہی ہوتا ہے جس سے آدمی خود گذرا ہوتا ہے ۔ خیالی باتیں بتانے اور ھدایات دینے والے اور بہت ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.