ہمارا ارادہ 5 فروری تک دبئی میں رہنے کا تھا لیکن میرے اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ میری سب سے بڑی بہن جو مجھ سے ساڑھے 5 سال بڑی تھیں اور 1980ء میں والدہ محترمہ کے انتقال کے بعد میرا بہت خیال رکھتی تھیں وہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اس دارِ فانی سے کوچ کر کے عالمِ برزخ میں چلی گئیں
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ
علِمِ دین کی حامل اور اس پر کاربند رہنے والی ۔ بطور ڈاکٹر ہر مریض کا درد محسوس کرنے والی اور اُن کا علاج ہی نہیں اُن کے لئے آنسو بہانے اور اللہ سے اُن کی شفاء مانگنے والی ۔ نادار لڑکیوں کی شادیوں کے پورے اخراجات اُٹھانے والی ۔ ہر کسی کا دِل میں درد رکھنے والی ۔ والدین ۔ سب بہن بھائیوں اور اپنی تعلقدار خواتین کے بچوں کو سویٹر بُن کے دینے والی ۔ میری پیاری باجی ہمیں درد میں چھوڑ کر چلی گئی ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی میری پیاری باجی کی تمام نیکیاں قبول فرمائے اور اُسے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے
قارئین سے التماس ہے کہ میری باجی کیلئے دعائے مغفرت کریں
اُن کی طبیعت خراب ہونے اور خصوصی نگہداشت کے کمرے میں داخل کئے جانے کی اطلاع ہمیں بھائیجان (بہنوئی) نے جمعہ کو رات ساڑھے آٹھ بجے دی اور دعا کیلئے کہا اس سے قبل وہ ہمیشہ ہمیں دلاسہ دیا کرتے تھے ۔ اس وجہ سے ہم پریشان ہو گئے اور سو نہ سکے ۔ اور بھاری دِلوں کے ساتھ اپنی پیاری باجی کی تندرستی کیلئے اللہ کے حضور دعائیں مانگنے لگے لیکن اُن کا سفر ختم ہو چکا تھا ۔ رات 12 بجے اُن کی رحلت کی اطلاع ملی ۔ میرے بیٹے نے بھاگ دوڑ کر کے اپنی والدہ ۔ اپنے اور میرے لئے نشستیں محفوظ کرا لیں اور ہم 11 بجے اسلام آباد اور پونے ایک بجے اُن کی رہائش واہ چھاؤنی پہنچ گئے
Pingback: میری باجی چلی گئی « Jazba Radio
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ آپ کی مر حومہ ہمشیرہ کی مغفرت فرما ئے انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔ آمین
محتر مہ ہمشیرہ کے جو اوصا ف حمیدہ آپ نے بیان فرما ئے ان سے ظا ہر ہے کہ مر حومہ ایک نیک اور
خداترس خاتون تھیں۔ اللہ ایسے لوگوں کو یقینی طور پر اپنے جوار رحمت میں جگہ دیتا ہے۔
اللہ تعالی آپ کو بھی یہ صد مہ بر داشت کر نے کا صبر اور حوصلہ عطا فر ما ئے۔ آمین
دعا گو ، بینائی
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور جملہ عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!!
بینائی صاحبہ
اللہ میری باجی کیلئے آپ کی دعائیں قبول فرمائے اور آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین
سیما آفتاب صاحبہ
اللہ میری باجی کیلئے آپ کی دعائیں قبول فرمائے اور آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی مرحومہ کی تمام نیکیاں قبول فرمائے اور اُسے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے- آمین
عبدالرؤف صاحب
الله جزائے خیر دے
May Allah grant your baji a special place in Jannat-ul-Firdous and forgive all her mistakes and accept all her good deeds
بھائی وھاج الدین احمد صاحب
آمین
اللہ جزائے خیر عطا فرمائے
انا للہ و انا الیہ راجعون –
آپ کی عزیزہ کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا۔ ان کے جو اوصاف حمیدہ آپ نے بتائے ہیں ایسے شخص کیلئے تو ایک عمر خضری درکار ہوتی ہے۔ مگر نظام کائنات ہی ایسا ہے کہ کسی کا اس کے سامنے کوئی زور نہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور باقی سارے لواحقین کو صبر عطا فرمائیں اور مرحومہ کو اپنے ہاں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔
للهم اغفر للمؤمنين والمؤمنات المسلمين والمسلمات الاحياء منهم والاموات، انک سمیع مجیب الدعوات، یا رب العالمین۔ آمین
محمد سلیم صاحب
آمین
اللہ آپ کو جزائے خیر دے
محترم افتخار اجمل بھائ صاحب اسلام وعلیکم آپ کی ہمشیرہ صاحب کا پڑھ کر انتہائ دکھ ہوا انا للّٰہ واناالیہ راجعون اللہ تعالے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرماے ۔اللہ سبحان تعالے اپنے نیک بندوں کو اپنی قربت میں رکھتا ہے اور جیسے آپ نے ان کی بے حد صفات بتائ ہیں تویقنا” اللہ ان کا شمار اپنے نیک بندوں میں کرے گا دعا ہے اللہ آپ کے سب اہل خانہ کو صبر وسکون دے اور آپکی ہمشیرہ کے درجات بلند کرے ان کی بخشش کرے آمین آپ کی بہن شمیم آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔