کسی مفکّر نے کہا تھا ”حیف ایسی قوم پر جس نے اپنے مُلک کے نشان (جھنڈے) کی عزّت نہ کی“۔
ساری دنیا میں قومی پرچم کا احترام کیا جاتا ہے
ہمارے اسلاف کا کردار یہ تھا کہ جھنڈا اُٹھانے والا ایک مسلمان شہید ہو کر گرنے سے پہلے دوسرا مسلمان لپک کر جھنڈا سنبھال لیتا اور جھنڈے کو سرنگوں نہ ہونے دیا جاتا ۔ اسی لئے شاعر نے کہا تھا
کٹ تو گئی پر جھُکی نہ گردن یہ تھی شان تمہاری
ہاتھ کٹے پر گِرا نہ جھنڈا ۔ دل والوں کے کام
ہمارے مُلک کو نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگانے والوں نے پورے مُلک میں طوفان مچا رکھا ہے
کیا یہ نیا پاکستان قومی پرچم کو پاؤں نیچے روند کر بنایا جائے گا ؟
ملاحظہ ہو نیا پاکستان بنانے کی دعویدار جماعت کے ایک جلسے میں لی گئی دو تصاویر ۔
ایک میں ان کے ایک بڑے لیڈر (ابرار الحق) سٹیج پر کھڑے نظر آ رہے ہیں اور دوسری میں اس کے ساتھ ایک اور لیڈر بھی ہیں جنہیں میں نہیں پہچان سکا ۔ دیکھیئے کہ یہ حضرات کھڑے کس پر ہیں
خیال رہے کہ یہ فوٹو شاپ کا کمال نہیں ہے
Pingback: نیا پاکستان ؟ ؟ ؟ « Jazba Radio
This is simply terrible I cant imagine such stupidity. If the same had been done by an Indian leader it may have =started a war
جناب نے ٹھیک لکھا ہے
عائشہ صاحبہ
حوصلہ افزائی کیلئے مشکور ہوں
بی بی ۔ اتنی زیادہ ہوا نہ بھریئے ۔ کمزور آدمی ہوں پھٹ جاؤں گا