آج کچھ اشتہار

تعلیم کیا ہوتی ہے
Education
تعلیم کیسے ؟
Brave Boy
یہ اشتہار اسلام آباد میں ایک بنک میں لگا ہوا ہے
نوسر باز
تکے کباب ہوں یا میکڈونلڈ یا کے ایف سی ۔ پِزّا ہَٹ ہو یا بروسٹ ۔ دماغ کی آنکھیں کھول کے رکھیئے ۔ اور ہاں ایسا صرف پنجاب میں نہیں ہوتا ۔ فرق یہ ہے کہ پنجاب محرک ہے
Food
یہ صرف پنجاب نے اعلان کیا ہے ۔ ہم نے اسلام آباد میں اپنا رہائشی مکان والد صاحب کی وفات کے بعد اپنے نام کرانے کی کوشش کی تھی تو معلوم ہوا کہ لاکھوں روپے فیس ہے تو چُپ کر کے بیٹھ گئے تھے کہ گھر سے نکالے گا تو کوئی نہیں ۔ البتہ 1996ء میں 11077 روپے فیس لے کر سی ڈی اے والوں نے ہم آٹھوں بہن بھائیوں کے نام کر دیا تھا ۔ پرویز مشرف کے دور میں کسی نے ایک 7 مرلہ کا مکان باپ کی وفات کے بعد اپنے نام کرایا تھا تو ہزروں روپےفیس دی تھی
وراثت
پاکستانی اور پاکستانی نژاد مسلمان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستانی مسلمانامریکی مسلمانامریکن مسلمان

۔

۔

۔
تبدیلی مگر کیسے ؟
تبدیلی ؟
اسے کون تبدیل کرے گا ؟
کتابیں اور جوتے

This entry was posted in انتباہ, پيغام, ذمہ دارياں, روز و شب, طور طريقہ, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “آج کچھ اشتہار

  1. Pingback: آج کچھ اشتہار « Jazba Radio

  2. Bushra khan

    جنابِ محترم

    سلامِ مسنون

    جناب راحیل شریف صاحب کی جرّاہی والے عمل کے بعد عوام کا شعور و احساس کچھ جاگا ہے. ورنہ پس مُردگی و پست ہِمّتی سی چھائی تھی. بہتری کے آثار نہیں تھے. یہ مضمون اُسی کی کڑی ہے کہ جنابِ محترم نے اصلاح کی طرف توجّہ دلائی ہے. یہ ایک اچھی بات یے.

    آپ لوگ کے ہاں اگر کوئی فرد یا جماعت اصلاح کا کام انجام دے رہی ہو تو اُنکی ٹانگ کھینچنے اور کیڑے نکالنے لگتے ہیں. یہ ایک بڑا عیب ہے. میری مُراد اُن سے نہیں جِن کا Banner لیئے لڑکی کھڑی ہے. یہ ایک عمومی بات ہے.

    بشریٰ

  3. Bushra khan

    جی محترمی

    بجا فرمایا آپ نے. بلکہ میں نے جو بھی لکھا وہ میرا اپنا خیال ہے کسی اور کا نہیں.

    بشریٰ

  4. Bushra khan

    محترمی

    سلامِ مسنون

    آپ کے پیش کردہ ایڈورٹائزمنٹ نمبر دو (تعلیم کیسے ہو؟) اور نمبرچار (فوڈ اتھارٹی) جناب راحیل شریف صاحب کے نتائج سے ہی منسوب ہونگے. کیونکہ ان کی جرّاہی والا عمل نہ ہوا ہوتا تو اُن ایڈز کی کوئی Value/ افادیت نہ تھی. اب اس کی افادیت ہے کیونکہ حالات سازگار ہورہے ہیں.

    بشریٰ

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بُشرٰی خان صاحبہ
    نمبر 2 پر جو تصویر ہے یہ ولید کے صحتیاب ہو کر سکول جانے پر اخبار اور ٹی وی میں آئی تھی ۔ ایک فیس بُکیئے نے اس کے اُوپر لکھ کر شائع کی تھی تو میں نے ڈاؤن لوڈ کر لی تھی مگر بلاگ پر لگانے کا خیال نہ تھا ۔ فوڈ اٹھارٹی کا نوٹس راحیل شریف کے چیف بننے سے پہلے کا ہے ۔ یہ شہباز شریف کے دوسری بار وزیر اعلٰی بننے کے بعد پہلا اعلان تھا ۔ میں اسی طرح کے بہت سے اشتہار اپنے پاس محفوظ کرتا رہتا ہوں ۔ ایک اہم اشتہار تمباکو نوشی کے متعلق تھا جو شائع ہونے سے رہ گہا ۔ میرا کچھ لکھنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا تو یہ اشتہار یا نوٹس شائع کر دیئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.