غُصہ ایک ایسی حالت ہے جس میں زبان عقل سے زیادہ تیز چلتی ہے
کسی سے ایک منٹ کیلئے غصہ میں رہنے سے آدمی خوشی کے 60 سیکنڈ کھو دیتا ہے
یہ ایک منٹ کا غُصہ صحت پر بُرے اثرات چھوڑ جاتا ہے جن کا غصہ کرنے والے کو عِلم نہیں ہوتا
کبھی اس حالت کے فوری بعد اپنا بلڈ پریشر دیکھیئے
بالکل درست فرمایا ۔۔۔۔ جب عقل پیچھے رہ جائے تو زبان لازمی نقصان کرتی ہے
جو انسان اپنے غصّے پر قابو نہیں پا سکتا وہ کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتا۔
ہاہاہا
جی محترمی
سلام مسنون
آپ کا روئے سخن بظاہر ہم لوگ کی طرف ہے. پر گمان ہے آپ کی منشا عمومی رہی ہو. چونکہ یہ کیفیت دونوں جنسوں سے سرذد ہوتی ہے.
آپ کی بات سہی ہے کہ غصّہ کے اثرات پوری Body پر پڑتے ہیں اور غصّہ کرنے والے کو پتہ نہیں چلتا اس بات کا.
BP & Mercury
دونوں بڑھے ہوئے ہوتے ہیں.
فاطمہ خان
محمد شاہد یوسف صاحب
درست فرمایا آپ نے
فاطمہ اشرف خان صاحبہ
یہ آپ نے اپنی طرف کیوں گھسیٹ لیا ؟ میرا رُخ تو مردوں کی طرف تھا جو قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن استعمال نہیں کرتے ۔ خواتین غُصہ نہ کریں تو کیا کریں ؟ جب اُن کے دل کی کیفیت کو ہی نہ سمجھا جائے
گستاخی کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ سہی کے درست ہجے یہ ہیں ۔ صحیح