مستقل مزاجی بونے والا اطمینان کی فصل پائے گا
محنت بونے والا کامیابی کی فصل پائے گا
یقین بونے والا ایمان کی فصل پائے گا
محتاط رہیئے کہ جو آج بوئیں گے کل کو اُسی کے مطابق فصل پائیں گے
مستقل مزاجی بونے والا اطمینان کی فصل پائے گا
محنت بونے والا کامیابی کی فصل پائے گا
یقین بونے والا ایمان کی فصل پائے گا
محتاط رہیئے کہ جو آج بوئیں گے کل کو اُسی کے مطابق فصل پائیں گے
السلام و علیکم
بے شک جیسا بیج ویسی فصل …. جزاک اللہ
محترم اور قابل احترام بھائی صاحب اسلام وعلیکم میں آپ کے تمام مضامین بہت شوق سے پڑھتی ہوں ۔میں نے آپکی چھوٹی چھوٹی باتوں بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ رہی ہوں ابھی تو پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہی ہے لیکن آج پھر سوچا کہ کہیں آپ مریض کو مردہ سمجھ کر دفنا نہ دیں یاد دہانی کرای ہے کہ جب آپ اسلام آباد پہنچیں تو بتانا نہ بھولیں باقی پھر سہی خیر خواہ بہن
محترمہ شمیم صاحبہ ۔ السلام وعلیکم
میں تو اپنے کمزور دماغ کمزور عِلم اور کمزور تعلیم کے ساتھ کمزور فقرے ہی لکھ سکتا ہوں ۔ آپ کی بڑی نوازش ہے کہ آپ میری تحاریر پڑھتی ہیں ۔ جی میں واپس اسلام آباد آ چکا ہوں
محترم افتخار اجمل بھائ صاحب اسلام علیکم اللہ کا کرم ہے کہ آپ اپنے اہل وعیال کے ساتھ واپس پہنچ گے ہیں رہی بات آپکے کمزور دماغ اور تعلیم کی تو میں اپ کی اس کثر نفسی کی داد دئےبیغیرنہیں رہ سکتی آپ میرے لیے بلکہ اپنے ملک کے لیے علم کا نایاب خزانہ ہیں تعلیم میدان ٹیکنالوجی کے میدان میں پھر سب سے بڑی بات کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سر چار ہیں اللہ تعالے اپ کو گونا گوں ہمت اور طاقت دے اور زندگی رہی تو میں جب بھی واپس آی آپ سے ملاقات ضرور ہو گی میں تو اپ سے بہت کچھ سیکھنے کی تمنا رکھتی ہوں ہر تحریر پر کلک کر کے پڑھتی ہوں کہ مجھ جاہل کے پلے کچھ پڑ جاے اور جو بھی پڑھتی ہوں میرے علم میں اضافہ ہوتا ہے آپ کو بھائ کہنا اور سمجھنا میری خوش قسمتی ہے اور انشااللہ رہے گی ۔ غلطی ہو گی ہو تو درگزر کر دیں خیر اندیش بہن
محترمہ شمیم صاحبہ ۔ السلام علیکم
جی ۔ میں اور اہلیہ واپس پہنچ گئے ہیں ۔ عیال سب دساور میں ہیں ۔ آپ کی نوازشات ۔ اللہ اکبر ۔ اللہ میرے حال پر رحم کرے ۔ مجھے عالِم فاضل سمجھ کر ملنے آئیں گی تو مایوس ہوں گی