جاہ و جلال کی طلبِ نہیں ۔ مجھ کو صرف اتنا کمال دے
رمضان سے ہُوں میں مُستفید ۔ ایسی سوچ و استقلال دے
میرے ذہن میں تیری فکر ہو ۔ میری سانس میں تیرا ذکر ہو
مجھے مال و زر کی ہوس نہیں ۔ مجھے بس رزق حلال دے
میرا ہر قدم تیری راہ میں ہو ۔ میرا ہر عمل تیری رضا میں ہو
تیرا خوف میری نجات ہو ۔ سبھی خوف دل سے نکال دے
اپنی راہ پہ مجھے یوں ڈال دے کہ زمانہ میری مثال دے
تیری رحمتوں کا نزول ہو ۔ میرے دل کو ہردم سکون ملے
تیری بارگاہ میں اے خدا ۔ میری روز و شب ہے یہی دعا
تو رحیم ہے تو کریم ہے ۔ مجھے مُشکلوں سے نکال دے
آمین!!!
wah wa and yes aameen. MashaAllah dil say nikli hay
واہ بہت عمدہ اجمل بھائی
بہن کوثر بیگ صاحبہ
آپ خیریت سے ہیں ؟ لگتا ہے واپس سعدیہ پہنچ گئی ہیں
بہت زبردست دعا ہے صدق دل سے نکلی دعا اللہ قبول کرتا ہے آمین شمیم