10 سال اور 2 دِن گذر گئے

میں نے یہ بلاگ 5 مئی 2005ء کو شروع کیا تھا ۔ الحمد و للہ آج اس بلاگ کی زندگی کے 10 سال اور 2 دن ہو گئے ہے اور پتہ بھی نہ چلا
میں اللہ کا لاکھ بار بھی شُکر بجا لاؤں تو کم ہے ۔ شُکر اُس ذاتِ اعلٰی و ارفع کا جس نے صرف مجھے ہی نہیں کُل کائنات کو پیدا کیا اور اس کا نظام چلا رہا ہے ۔ اُس قادر و کریم نے اتنی زیادہ نعمتیں دے رکھی ہیں کہ گنتے گنتے عمر بیت جائے لیکن گنتی پوری نہ ہو ۔ اُس اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے مجھے یہ بلاگ بھی بنانے کے قابل بنایا ۔ اُس رحمٰن و رحیم نے ہی مجھے تو فیق دی کہ میں اسے جاری رکھوں

جب میں نے یہ بلاگ شروع کیا تھا تو اُمید نہ تھی کہ یہ ایک سال بھی پورا کر سکے گا ۔ اور یہ بھی خیال تھا کہ میں خُشک باتیں لکھتا ہوں اسلئے شاید ہی اسے کوئی پڑھے مگر اللہ کی ذرہ نوازی دیکھیئے کہ

میں نے 10 سال میں 2205 تحاریر لکھیں
میرے بلاگ کو اس وقت تک 357809 مرد و خواتین پڑھ چکے ہیں
ایک تحریر 24551 سے زائد بار پڑھی جا چکی ہے
6 تحاریر 10000 سے 12000 بار پڑھی جاچکی ہیں
23 تحاریر 5001 سے 10000 بار پڑھی جاچکی ہیں
30 تحاریر 4001 سے 5000 بار پڑھی جا چکی ہیں
93 تحاریر 3001 سے 4000 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1901 سے 3000 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1771 سے 1900 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1570 سے 1770 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1400 سے 1569 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1256 سے 1399 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1140 سے 1255 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 1000 سے 1139 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 800 سے 999 بار پڑھی جا چکی ہیں
200 تحاریر 600 سے 799 بار پڑھی جا چکی ہیں

This entry was posted in آپ بيتی, روز و شب, طور طريقہ, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

9 thoughts on “10 سال اور 2 دِن گذر گئے

  1. سیما آفتاب

    بہت مبارک ہو آپ کو ۔۔۔۔ ما شا ءاللہ ۔۔۔ بے شک یہ سب اللہ کا کرم ہے کہ اس نے آپ سے جو کام لینا ہے وہ بخوبی لے رہا ہے ۔۔۔۔ بہت سی نیک خواہشات

  2. عمیر محمود

    بہت مبارک ہو۔اللہ اس بلاگ اور آپ کو عمر خضر عطا فرمائے۔ آپ کی تحریریں خشک قطعاً نہیں ہوتیں، اور انداز بیاں بھی دلچسپ ہے

  3. Bushra khan

    محترمی جناب افتخار اجمل صاحب
    سلام مسنون
    مزاج بخیر ہوں گے
    ماشاء اللہ ۔ الف مبروک
    آپ کی پیرانہ سالی کو دیکھتے ہوئے آپ کی دس سالہ کارکردگی ماشاء اللہ ہر لحاظ سے خوب سے خوب تر ہے ۔ اللہ آپ کو طویل عمر کے ساتھ صحت و تندرستی عطا فرمائے تاکہ آپ یونہی لکھتے رہا کریں ۔ اسی بلاگ میں اُوپر عمیر محمود صاحب نے بہت صحیح کہا کہ آپ کی تحاریر خُشک نہیں ہوتیں اور اندازِ بیان دلچسپ ہوتا ہے
    میں بھی یہی کہنے جا رہی تھی ۔ کوئی سا مضمون رہا ہو گا خُشک کسی نے تبصرہ کیا ہو گا خُشک ہونے کا
    آپ سے ایک درخواست ہے کہ آپ کی وہ تحاریر جو بہت زیادہ پڑھی گئی ہوں اُن کا حوالہ دیجئے گا تا کہ ہم بھی استفادہ کر لیں
    والسلام
    بشرٰی خان
    الٰہ آباد

  4. Bushra khan

    عزیزی بہنو اور بھائیو
    آپ سب ہی سے ایک التماس
    مضمون نگار کیلئے ستائشی کلمات کا لکھنا کہنا اچھی بات ہوئی ۔ مضمون نگار کو مخاطب ہو کر اُن کا نام نہ بھی لیں ۔ مزاج پرسی نہ بھی کریں ۔ تب بھی کوئی مضائقہ نہیں ۔ پر سلام لکھنے و کہنے میں تکلّف رکاوٹ عار و عدت نہ ہونی چاہیئے
    بزرگوں کا احترام اور بھی ضروری ہے ۔ بزرگ نہ بھی دکھائی دیتے ہوں تب بھی
    معذرت کے ساتھ
    بشرٰی خان
    الٰہ آباد

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عمیر محمود صاحب
    نیک خواہشات کیلئے مشکور ہوں ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
    ایک عرضداشت ۔ شاید میری کم علمی ہے یا نا اہلی کہ جب بھی آپ کے بلاگ پر تبصرہ لکھا اُسے شائع کم ہی کر پایا ۔ ورڈپریس پر میرا انگریزی بلاگ ہے اور میں اسی پہچان سے لکھتا ہوں

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بشرٰی خان صاحبہ ۔ اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ
    آپ کی نیک خواہشات کیلئے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
    طویل عرصہ بعد اصلی اُردو پڑھنے کو ملنا شروع ہوئی ہے جس سے بہت لُطف اندوز ہوتا ہوں ۔ اللہ کرے آپ لکھتی رہیں
    اگر اجازت عنائت فرمائیں تو میں اپنی معروف تحاریر کے روابط بذیعہ ای میل آپ کو بھیج دیا کروں ۔ ہر ہفتہ دو یا تین ۔

  7. وہاج الدین احمد

    Mubarak ho bhai The reason for your popularity or at least one of the reasons is your keen eye for the detail in everything mashaAllah

  8. sarwat AJ

    بہت مبارک ہو
    محترم ، خاطر جمع رکھا کیجیئے ، آپ کا تجربہ بہت نادر ہے اور ہم سب پڑھنے والے اِس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
    کسرِ نفسی کا اسراف بھی کچھ اچھی بات نہیں
    سدا خوش رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.