میں دو جماعت پاس ناتجربہ کار ہوں لیکن عِلم کے حصول کی کوشش ضرور کرتا ہوں
رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو موزِیلا فائرفوکس چاروں شانے چِت ہوا اور اُٹھنے نہیں پا رہا تھا ۔ من بے صبرے نے گوگل کروم سے کام لیا ۔ ایسا کرنے کہ بعد کیا دیکھا کہ میرے بلاگ کی پوسٹ کی لکھائی کا تھوڑا سا حصہ بلاگ کے حاشیئے کی لکھائی پر چڑھ گیا ہے
عِلم والوں کی خدمت میں درخواست ہے کہ وسعتِ قلب یعنی دریا دِلی سے کام لیتے ہوئے اور رمضان المبارک میں کئی گنا ثواب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مجھے سمجھائیں کہ اسے کیسے درست کیا جائے کہ گوگل کروم ۔ موزیلا فائرفوکس ۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر سب میں درست نظر آئے
بندہ ہر مدد گار کا تہہ دل سے مشکور ہو گا
محتر م ۔ ۔ ۔ میں نے بہت قبل ہی اس مسئلے کے بارےمیں آپ کو بتایا تھا کہ جب میں آپ کا بلاگ اوپن کرتا ہوں تو ۔ ۔ ۔ پوسٹ کی لکھائی کا تھوڑا سا حصہ بلاگ کے حاشیئے کی لکھائی پر چڑھ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ مگر اس وقت براؤزر کی نشاندہی نہیں کی تھی ۔ ۔ ۔ خیر۔ ۔
امید ہے کہ کوئ نہ کوئی جانکار ضرور آپ کی مدد کرے گا ۔ ۔
اللہ آسان کرے ۔ آمین
نور محمد صاحب
اُن دنوں میں نے گوگل کروم استعمال نہیں کیا تھا ۔ اگر اس وقت براؤزر کی نشاندہی ہر جاتی تو شاید اب تک میں حل تلاش کر لیتا لیکن یہ بھی خام خیالی ہے کیونکہ ہر عمل کا وقت مقرر ہے اور طریقہ بھی ۔ اِن شاء اللہ کوئی تدبیر نکل ہی آئے گی
جی اچھا ۔ ۔ اللہ آسان کرے ۔ شاہد کسی اہل علم کی توجہ یہاں نہیں گئی ۔ ۔ ۔ یا پھر سب رمضان المبارک کی برکات لوٹنے میں مصروف ہیں ۔
اس میں آپ کا قصور نہیں۔ گوگل کروم کچھ عرصہ پہلے اپ ڈیٹ ھوا تب سے یہ پرابلم ہے۔ شائد اردو فونٹس کی فارمیٹنگ سپورٹ میں کچھ گڑبڑ ھو گئی۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ٹھیک نظر آ رہا ہے۔
کاشف صاحب
یہ فونٹ کا مسئلہ نہیں ہے ۔ بلاگ میں مقرر شدہ حدود کو نہیں مان رہا ۔ یہ مسئلہ گوگل کروم اور اَوپرا کے ساتھ ہے
اہل علم نے اہل علم کے ہاتھوں کافی خجل ہونے کے بعد اس کا حل نکال لیا ہے۔
اپنی تحریر کے ایچ ٹی ایم ایل میں تمام SPAN کو DIV میں تبدیل کر دیں۔
امید ہے آپ کا مسئلہ سلجھ جائے گا۔
کاشف صاحب
شکریہ