آج ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین جو کہ برطانیہ کے شہری ہیں کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ۔ 4 کیسوں کی تحقیقات جاری تھیں ۔ ان میں عمران فاروق کا قتل اور پاکستان حکومت کے خلاف نفرت (شر) انگیز تقریر بھی شامل ہیں
خبر یہ بھی ہے کہ الطاف حسین کو آج سے قبل گرفتار کیا گیا تھا لیکن اعلان آج کیا گیا ہے
یہ تو نوشتہ دیوار تھا جناب۔ پچیس سال سے یہ بندہ فرعونیت دکھاتا پھر رہا تھا اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو کنٹرول کرنے کا دعویدار تھا۔
اور ابھی تو شروعات ہے، انشاءاللہ ابھی چشمِ فلک مزید عبرت ناک نظارے دیکھے گی اس سلسلے میں۔
بجا فرمایا افتخار صاحب
مجھے تو اب اردو سپیکنگ کی پھر سے کراچی میں پہلے کی سی اموات دکھائی دے رہی ہیں
اللہ رحم فرمائے
اُم تحریم صاحبہ
میں تو آپ کا نام دیکھ کر خوش ہوا تھا لیکں تبصرہ دیکھا کر شش و پنج میں پڑ گیا ہوں ۔ اوّل مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اُردو سپیکنگ کسے کہتے ہیں ۔ دوم ۔ اُردو سپیکنگ کو کون ہلاک کرے گا ۔ الطاف حسین برطانوی ہے اور اُسے برطانیہ کے قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے لیکن کراچی میں پاکستانی املاک کو پاکستانی نقصان پہنچا رہے ہیں اور متعدد کو جان کا خطرہ ہے ۔ کم از کم اتنا معلوم ہو جائے کے ہند و پاکستان کے کس علاقہ کے لوگوں کو اُردو سپیکنگ کہا جاتا ہے ۔