ڈاکٹر طاہرالقادری ۔ وضاحت

وجدان عالم صاحب نے ایک تحریر شائع کی ہے جس میں میرا ذکر ہونے اور تحریر میں کچھ تشنگی ہونے کے باعث کچھ وضاحت کی ضرورت پیشِ آئی ۔ میں نے جو تحریر چند اصحاب کو بھیجی وہ میری نہیں ہے ۔ وہ میں نے یہاں سے نقل کی تھی ۔ قارئین اس ویب سائٹ کو ضرور دیکھیں تا کہ حقیقت سے آشنا ہو سکیں ۔ اس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی تقاریر کی وڈیوز اور کئی حوالے بھی شامل ہیں

میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے زورِ بیان کی وجہ سے اُن سے بہت متاءثر تھا ۔ 1990ء میں واہ چھاؤنی کی جامع مسجد میں اُن کو سُننے اور دیکھنے کے بعد میں نے اُن کی معلومات کی تصدیق کیلئے تحقیق شروع کی ۔ اُس کے بعد ہر دن مجھے اُن سے دُور لیتا گیا اور اُن کا لکھا قرآن شریف کا ترجمہ اُونٹ کی کمر پر آخری چھلنی ثابت ہوا ۔ اس کا ایک ہلکا سا مشاہدہ حاضر ہے

سورت 2 البقرہ آیت 9 ۔ یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ

ترجمہ ہے ۔ وہ اللہ تعالٰی اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں

طاہرالقادری لکھتے ہیں ۔ وہ اللہ کو (یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو) اور ایمان والوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں مگر (فی الحقیقت) وہ اپنے آپ کو ہی دھوکہ دے رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے
اپنے استدلال کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔ اس مقام پر مضاف محذوف ہے جو کہ رسول ہے یعنی یُخٰدِعُونَ اﷲَ کہہ کر مراد یُخٰدِعُونَ رَسُولَ اﷲِ لیا گیا ہے۔ اکثر ائمہ تفسیر نے یہ معنی بیان کیا ہے۔ بطور حوالہ ملاحظہ فرمائیں تفسیر القرطبی، البیضاوی، البغوی، النسفی، الکشاف، المظھری، زاد المسیر، الخازن وغیرہ

مجھے تلاش کے بعد اسلام آباد میں الھدٰی انٹرنیشنل کی لائبریری میں صرف تفسیر المظھری ملی ہے جس کے متعلقہ صفحہ کا عکس یہ ہے ۔ اس میں تو ڈاکٹر طاہرالقادری کا استدلال کہیں نظر نہیں آتا
المظھری

ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب اور تحریکِ انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری صاحبہ کو ٹی وی پر کہتے میں نے خود سُنا کہ ”گلو بٹ مسلم لیگ ن کا کارندہ اور نواز اور شہباز کا پالتو ہے“۔ اگر یہ دونوں سچے ہیں تو پھر یہ کیا ہے ؟
Gullu Butt 1
Gullu Butt 2

This entry was posted in روز و شب, طور طريقہ, معاشرہ, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

21 thoughts on “ڈاکٹر طاہرالقادری ۔ وضاحت

  1. نورمحمد

    گذشتہ سال میں نے نیٹ پر ان کے دو انٹر ویو سنے تھے ۔ ۔ ایک اردو میں ایک انگریزی میں ۔ ۔ ان کے سننے کے بعد مجھے میری انگیریزی کے فہم پر ( جو کچھ تھوڑی بہت ہے ) شک ہونے لگا۔ ۔ ۔

    اللہ امت کو ایسے لوگوں سے بچائے ۔ ۔ ۔

    آمین ۔ ۔ ۔

  2. fikrepakistan

    افتخار اجمل صاحب، آپ ماشاءاللہ سے بہت قابلِ احترام ہیں دل سے لوگ آپکی عزت کرتے ہیں لیٹیرے ہر قاتل حکمرانوں کی اندھی محبت میں آپ اتنا آگے نکل گئے کہ وہ سچ جسے پورے پاکستان نے براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھا آپ اس سچ کو جھٹلانے کے لئیے مکروہ قسم کی کوششیں کر رہے ہیں اور پھر یہ صفائی پیش کر رہے ہیں کہ یہ تحریر میری نہیں ہے اگر آپکی نہیں ہے تو پوسٹ کیوں کی ہے؟ پوسٹ کرنے کا مطلب صاف ہے کہ آپ اس غلاضت سے متفق ہیں، گلو بٹ کی یہ تصاویر فوٹو شاپ کے ذریع تبدیل کی گئی ہیں سب کو معلوم ہے یہ بات جسے آپ ثبوت کے طور پر پیش کر رہے ہیں، کم از کم اپنے رتبے کا ہی خیال کر لیا ہوتا ایسا ننگا جھوٹ بولنے سے پہلے۔ آپکا حق ہے کہ آپ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے یا کسی سے بھی اختلاف رکھیں لیکن ایسی وحشیانہ عمل کو ڈیفینڈ کرنا آپکی شخصیت کے شایانِ شان ہرگز نہیں تھا، بہت مایوس کیا آپ نے۔

  3. noman

    اسسلام و علیکم ..

    جناب سب کو پتا ہے طاہر صاحب کی اصلیت …

    یعنی کسی کے لئے اچھے کسی کے لئے برے …

    لیکن آپ ہمیشہ کی طرح جنکے تنخواہ دار ہیں انکی حمایت میں لکھ رہے ہیں

    حضرت جان الله کو دینی ہے .. کبھی شریف برادران کے لئے سچ بھی لکھ دیا کریں …

    چلیں مان لیا طاہر قادری صاحب جھوٹے ہیں اسکا مطلب ہے آپکے شریف برادران انکے حامیوں پر گولیاں چلا دین گے

    سچ بولیں جناب بے گناہ لوگوں کا قتل صحیح ہوا یا غلط …

    آپ نوں لیگ کے دوسرے عرفان صدیقی ہیں …

    جو سالوں تک شریف برادران کے تنخواہ دار رہے اور حلفیہ کہتے رہے کے میں تو غیر جانبدار ہوں
    پھر صدر کے سیکریٹری بنے اور اب نوں لیگ کے غنڈے کے مشیر ہیں …

    آپ کے بارے میں بھی اب لوگوں کا ایسا ہی خیال ہے

    کیا پتا کیا سچ ہے ان سب قصّوں میں جو آپ اب تک لکھتے رہے ہیں …

    ویسے بتاے گا ضرور اگر طاہر قادری ججعلی عالم ہے تو کیا اسکا مطلب ہے آپکے آقا اور مولا شریف برادران انکے حامیوں کا قتل عام کر دین گے

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فکرِ پاکستان صاحب
    یہ درست ہے کہ تصاویر میں فوٹو شاپ کے ذریعہ تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔ انٹرنیٹ ویب پر اُس ریلی کی وڈیو بھی موجود ہے جس میں یہی گلو بٹ صفِ اول مین تھا ۔ میں نے صرف طاہر القادی کے متعلق چند حقائق پیش کئے ہیں نواز شریف کیلئے کچھ نہیں لکھا مگر آپ کے سر پر ہمیشہ نواز شریف سوار رہتا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں ۔ بہر کیف میں آپ سے بحث نہیں کرنا چایتا کیونکہ آپ کی سوچ میں تبدیلی لانا مجھ پر فرض نہیں ۔ جو جی چاہے سوچیئے جو جی چاہے کیجئے ۔ آپ کی اخلاقی کیفیت صرف اس تبصرہ میں نہیں آپ کے ماضی کے ہر تبرہ سے واضح ہے ۔ ایسے شخص سے کون اچھے کام کی توقع رکھ سکتا جو بات بات پر ذاتی حملے کرے

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نعمان صاحب
    میرا آقا اور مولا مالک و خالق صرف اللہ ہے ۔ مجھے نہ تو نواز شریف یا اُس کے خاندان نے کچھ دیا ہے اور نہ آپ نے کہ میں اس کی یا آپ کی مرضی سے چلوں ۔
    یہ درست ہے کہ تصاویر میں فوٹو شاپ کے ذریعہ تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔ انٹرنیٹ ویب پر اُس ریلی کی وڈیو بھی موجود ہے جس میں یہی گلو بٹ صفِ اول مین تھا ۔ میں نے صرف طاہر القادی کے متعلق چند حقائق پیش کئے ہیں نواز شریف کیلئے کچھ نہیں لکھا مگر آپ کے سر پر ہمیشہ نواز شریف سوار رہتا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں ۔ بہر کیف میں آپ سے بحث نہیں کرنا چایتا کیونکہ آپ کی سوچ میں تبدیلی لانا مجھ پر فرض نہیں ۔ جو جی چاہے سوچیئے جو جی چاہے کیجئے ۔ آپ کی اخلاقی کیفیت صرف اس تبصرہ میں نہیں آپ کے ماضی کے ہر تبرہ سے واضح ہے ۔ ایسے شخص سے کون اچھے کام کی توقع رکھ سکتا جو بات بات پر ذاتی حملے کرے

  6. میم-عین

    ۲۰۰۸ میں طاہر القادری ایک میلاد شریف کی محفل میں درس دے رہے تھے. غالبا کیو ٹی وی پر اس وقت آیا تھا جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے. ہو سکتا ہے کسی اور چینیل پر دکھایا گیا ہو, خیر اس میں وہاں بیٹھے لوگوں کا دعوی تھا بلکہ طاہر القادری کا بھی تھا کہ نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام چاند پر دیکھا گیا یا چاند کے آس پاس دیکھا گیا اس کے حق میں طاہر القادری نے کچھ چاند کی سیٹیلائیٹ تصاویر بھی ثبوت کے طور پر پیش کی تھیں اگر آپ احباب اس پر تحقیق کر کے لکھ سکیں تو بہت ہی اچھا ہوگا اس واقعہ کی یوٹیوب پر ویڈیو گوگل سرچ میں نظر آرہی ہے چاہیں تو وہ بھی دیکھ سکتے ہیں اگر آپ پراکسی کے ذریعے یوٹیوب ایکسس کر سکیں

  7. fikrepakistan

    افتخار صاحب، میں نے آپکی شان میں کیا گستاخی کردی جو آپ برہم ہوگئے؟ آپکا المیہ یہ ہے کہ جب آپ سے بات کا جواب نہیں بن پڑتا تو آپ جماعتیوں کی طرح ذاتیات پر حملے شروع کر دیتے ہیں، زیرِ بحث موضوع تھا کہ نواز شریف حکومت نے نہتے شہریوں کا قتلِ عام کیا ہے جو کہ انتہائی قابلِ مذمت فعل ہے کم از کم کسی حقیقی مسلمان ایون انسان کے لئیے، آپ کیونکہ باقی پاکستانیوں کی طرح اپنے لیڈر نواز شریف سے اندھی محبت کرتے ہیں تو آپکے نزدیک آپکا لیڈر قتل و غارت مچائے خواتین کے دوپٹے کھینچے انکے چہروں پر گولیاں مروائے آپکی عمر سے بھی زیادہ ضعیف جو کے صرف بوڑھے نہیں تھے بزرگ بھی تھے ایسے بزرگوں کے سر پھاڑے جائیں، قرآن شریف کے بے حرمتی کی جائے، لیکن کیونکہ یہ سب آپکے لیڈر نے کیا ہے اسلئیے اسکو سب معاف ہے، ابھی یہ ہی کام کوئی امریکی یا انڈیا کی حکومت نے کیا ہوتا تو آپ اور آپ جیسے لوگ کپڑے اتار کر سڑکوں پر آجاتے آپکو اسلام بھی خطرے میں لگنے لگتا اور لفظ حیوانیت اور بربریت کی تشریح بھی آپ پوری قوم کو بتا رہے ہوتے، لیکن کیوں کے یہ کام آپکے محبوب لیڈر نے کروایا ہے تو اسے سب معاف ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے آپکے بلاگ پر قرآن سے ریفرنسز دئیے جاتے ہیں احادیث کا درس دیا جاتا ہے اور آپکی دین فہمی کا یہ عالم ہے کہ ایک ظالم کو ظالم نہ کہنا پڑے تو آپ اصل واقع پر بات کرنے کے بجائے طاہرالقادری صاحب کی ذاتیات میں کیڑے نکالنے میں لگ گئے تاکے پڑھنے والے اصل واقعے کو بھول کر انکی ذات میں گم ہوجائیں، افسوس صد افسوس کے آپ صرف بوڑھے ہوئے ہیں بزرگ نہیں۔

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    میم عین صاحبہ
    اب تو یو ٹیوب پکستان میں بند ہے ۔ میں نے کئی وڈیو طاہرالقادری کی دیکھی ہوئی ہیں جن میں اس قسم کے دعوے ہوتے ہیں ۔ دین سے مناسب آشنائی نہ رکھنے والے ایسی باتوں سے مرعوب ہوتے ہیں ۔ ایک وڈیو میں موصوف نے کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملاقات کا ذکر کس طح کرتے ہیں ۔ یہاں دیکھیئے
    https://www.facebook.com/uturnspecialist?hc_location=timeline

  9. noman

    جناب بھوپال صاحب میں پھر کہتا ہوں …جان الله کو دینی ہے …

    تو سچ بولیں لیکن پورا …

    سب مان لیا .. طاہر قادری صاحب غلط ہیں .. لیکن سوال گندم جواب چنا …

    جناب ابھی پرابلم نواز لیگ کی بربریت کی ہے …

    جیسے بعض زر خرید لوگ اور کچھ ان سے بھی گے گزرے جو مفت میں ہی کوا حلال کرنے میں لگے ہیں …

    یعنی نواز شریف معصوم عن الخطا ہے …

    جناب مان لیں غلطی ہو گئی … اور ذمّہ داروں کو سزا دیں ….

    طاہر قادری صاحب کی ذاتیات کو زیر بحث لانے سے نہتوں کا اور ماں اور بہن کا خوں حلال نہیں ہو جاتا ….

    ویسے سب لوگوں کے جواب آپکو ذاتی حملے ہی لگتے ہیں …

  10. fikrepakistan

    آپکی تحریریں پڑھہ کہ آپکے تبصروں میں قرآن کے ریفرنسسز دیکھہ کر مجھے لگا تھا کے آپ ایک با ضمیر انسان ہونگے جو کم از کم غلط کو غلط کہنے کی ہمت و حوصلہ ضرور رکھتا ہوگا، لیکن افسوس کے ایسے افسوسناک واقع پر آپ نے قلم سے ایک لفظ بھی مرنے والوں کی ہمدردی میں نہیں نکلا نہ ہی آپ کے قلم نے نواز شریف حکومت کی اس حیوانیت پر ایک سطر لکھی، افسوس کے آپ بھی ان ہی لوگوں میں سے نکلے جو سارا وقت پرچار تو دین کا کرتے رہتے ہیں لیکن جب حق گوئی کا وقت آئے تو گلو بٹ کی طرح اپنے لیڈر کی اندھی محبت میں دین کی ساری تعلیمات ایک کونے میں رکھہ کر اپنے لیڈر کی حیوانیت کو ڈیفینڈ کرنے کے لئیے میدان میں اتر آتے ہیں اور اصل واقع پر بات کرے کے بجائے لوگوں کی ذاتیات میں کیڑے ڈالنے شروع کر دیتے ہیں تاکے پڑھنے والوں کی توجہ اصل واقع سے ہٹائی جا سکے، افسوس کے آپ تو بھی نواز شریف کے گلو بٹ ہی نکلے۔ وہ گلو بٹ جسے اپنے لیڈر کے منہ سے گرا ہوا کچھہ نہ کچھہ مل ہی جاتا ہے عرفان صدیقی کی طرح۔

  11. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نعمان صاحب
    جو کچھ آپ نے ٹی وی پر دیکھا وہ میں نے بھی دیکھا ۔ اس پر بحث کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کی اصلیت نہ میں معلوم کر سکتا ہوں نہ آپ ۔ جوڈیشیل کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور یہ اُنہی کام کام ہے ۔۔ جب وہ فیصلہ کریں گے تو اللہ کرے کہ سچ سامنے آ جائے ۔ نہ سیاست میرا کام ہے اور نہ عوام کی جان کی حفاظت ۔ یہ کام جن کا ہے وہ کریں ۔ البتہ لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کی کوشش کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور میں نے اسی سلسلے میں کچھ لوگوں کو ای میل بھیجی تھی ۔ وجدان عالم صاحب میری پوری ای میل کا ترجمہ شائع کر دیتے تو مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت نہ تھی ۔ میں نے صرف وجدان عالم صاحب کی تحریر کی تھوڑی سی وضاحت کی کوشش کی ۔ گلو بٹ کا ذکر اسلئے آ گیا کہ یہ شخص طاہرالقادری کی کم از کم دو ریلیوں میں دیکھا گیا تھا ۔ ایک جس سے وہ دو تصاویر ہیں جو میں نے شائع کی ہیں اور ایک جو زرداری کے دور مین اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تھا ۔ اس کی ریلی جب اسلام آباد میں داخل ہوئی تو یہی شخص آگے آگے تھا ۔ آپ نے مجھے تنخواہ دار ٹھہرا دیا ۔ اللہ کی کرم نوازی ہے کہ میں نے اپنے افسروں کے حکم پر کبھی غلط کام نہ کیا اور نتیجہ نقصان کی صورت میں بھگتا لیکن محنت اور خلوص سے کام نہ چھوڑا ۔ اللہ کی یہ بھی مہربانی ہے کے آپ سمیت کل تین لوگ ہے جو مجھے جھوٹا اور نامعلوم کیا کیا کہتے ہیں ورنہ سینکڑوں لوگ ملک کے اندر اور باہر مجھے عزت دیتے ہیں ۔ خیال رہے کہ زندگی موت صحت رزق عزت اور ذلت سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے ورنہ آپ جیسے تو میرے جیسوں کو ذلیل بھوکا اور مردار بنا دیتے
    اسلام آباد کی وڈیو ابھی مجھے نہیں ملی ۔ لاہور والی ریلی کی وڈیو یہاں دیکھ لیجئے
    https://www.facebook.com/photo.php?v=614766985288524

  12. fikrepakistan

    YE HAI APKI US VIDEO KI HAQEEQAT JHOOT PAR JHOOT KAB TAK BOLEN GAY AAP? KHUDA KA KHOF KAREN APNI UMAR OR RUTBAY KA HE KCH KHAYAL KAR LEN.

    . This video does not belong to Pakistan Awami Tehrik or its any revolutionary movement. In this video: (1) There is no PAT’s tri-colour flags. (2) There is no Dr. Tahir-ul-Qadri’s Photos and Banners. (3) PAT has slogan for inqilab is ‘Mustafvi Inqilab’ not ‘Awami Inqilab’. ……… This is actually Gullu Butt’s own ‘Awami Inqilab’ initiative. ……………… Check this: https://www.facebook.com/photo.php?fbid=435624039792098&set=a.119973301357175.13570.117621244925714&type=1&theater

  13. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فکر پاکستان صاحب
    جو کچھ آپ نے ٹی وی پر دیکھا وہ میں نے بھی دیکھا ۔ اس پر بحث کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کی اصلیت نہ میں معلوم کر سکتا ہوں نہ آپ ۔ جوڈیشیل کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور یہ اُنہی کام کام ہے ۔۔ جب وہ فیصلہ کریں گے تو اللہ کرے کہ سچ سامنے آ جائے ۔ نہ سیاست میرا کام ہے اور نہ عوام کی جان کی حفاظت ۔ یہ کام جن کا ہے وہ کریں ۔ البتہ لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کی کوشش کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور میں نے اسی سلسلے میں کچھ لوگوں کو ای میل بھیجی تھی ۔ وجدان عالم صاحب میری پوری ای میل کا ترجمہ شائع کر دیتے تو مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت نہ تھی ۔ میں نے صرف وجدان عالم صاحب کی تحریر کی تھوڑی سی وضاحت کی کوشش کی ۔ گلو بٹ کا ذکر اسلئے آ گیا کہ یہ شخص طاہرالقادری کی کم از کم دو ریلیوں میں دیکھا گیا تھا ۔ ایک جس سے وہ دو تصاویر ہیں جو میں نے شائع کی ہیں اور ایک جو زرداری کے دور مین اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تھا ۔ اس کی ریلی جب اسلام آباد میں داخل ہوئی تو یہی شخص آگے آگے تھا ۔ آپ نے مجھے تنخواہ دار ٹھہرا دیا ۔ اللہ کی کرم نوازی ہے کہ میں نے اپنے افسروں کے حکم پر کبھی غلط کام نہ کیا اور نتیجہ نقصان کی صورت میں بھگتا لیکن محنت اور خلوص سے کام نہ چھوڑا ۔ اللہ کی یہ بھی مہربانی ہے کے آپ سمیت کل تین لوگ ہے جو مجھے جھوٹا اور نامعلوم کیا کیا کہتے ہیں ورنہ سینکڑوں لوگ ملک کے اندر اور باہر مجھے عزت دیتے ہیں ۔ خیال رہے کہ زندگی موت صحت رزق عزت اور ذلت سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے ورنہ آپ جیسے تو میرے جیسوں کو ذلیل بھوکا اور مردار بنا دیتے
    اسلام آباد کی وڈیو ابھی مجھے نہیں ملی ۔ لاہور والی ریلی کی وڈیو یہاں دیکھ لیجئے
    https://www.facebook.com/photo.php?v=614766985288524

  14. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فکر پاکستان صاحب
    آپ درست کہتے ہیں ۔ ذرا یہ بھی بتا دیجئے کہ اس میں مسلم لیگ نوں کا کیا ہے ؟ میری عزت افزائی کرنے کا شکری ۔ اللہ آپ کا بھلا کرے اور سدا خوش رکھے ۔ آپ اپنے سے اختلاف رکھنے والوں کے بارے میں بہت اچھے خیالات رکھتے ہیں ۔ میں نے آپ کا قیمتی وقت ضائع کیا جس کیلئے معذرت خواہ ہوں ۔

  15. noman

    جناب بھوپال صاحب ،

    الله گواہ ہے ،،، ذاتیات پہ آپ ہمیشہ اترتے ہیں …

    میں نے تو صرف آپکا حربہ آپ پر استعما ل کیا ہے ….

    رہی بات آپکو تنخواہ دار کہنے کی تو آپکو تنخواہ دار نہیں بلکہ ان جیسا کہا ہے ….

    نواز شریف کے لئے آپ ہر حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں

    اور آپ عین ووہی بات کیوں کرتے ہیں جو نورا لیگ کے تنخواہ دار کر رہے ہوتے ہیں …
    کہیں تو لنک بھیج دوں

    اور جس طاہر قادری کے لئے آپ برے بن رہے ہیں وہ آپکے قائد کے والد محترم کا ہی پودہ ہے جو اب درخت بن گیا ہے ….

    میں انٹرنیٹ اتنا نہیں استعمال کرتا….

    لیکن جو آپ کے ثبوت ہوتے ہیں اپنے امام یعنی قائد کو بچانے کے لئے وہ انتہائی بوگس ہوتے ہیں ….

    کچھ کا تیا پانچہ تو جواب الجواب میں ہو ہی گیا ہے اگر آپ سچ کے طرفدار ہیں تو معذرت کریں ….

    … میں طاہر قادری کا حامی نہیں لیکن جو انکے حامیوں کے ساتھ ہوا ہے وہ غلط ہے …. کچھ تو خدا کا خوف کریں
    اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں …

  16. fikrepakistan

    اجمل صاحب آپکی تو پوری پوسٹ ہی ذاتیات پر مبنی ہے، بقول نعمان کہ آپ سے بات گندم کی کرو تو آپ جواب چنا دیتے ہیں، یہاں مسلہ یہ تھا ہی نہیں کہ طاہر القادری صاحب کی شخصیت کیسی ہے، یہاں مسلہ یہ زیرِ بحث ہے کہ نواز حکومت نے جو حیوانیت مچائی ہے اسکی کھل کر مذمت کی جائے نہ کے حمایت، آپ نے ابھی تک بھی اپنے کسی تبصرے میں مرنے والوں سے ایک لفظ بھی ہمدردی کا نہیں کہا، یہ ہے آپکی انسانیت؟ کیا فائدہ آپکی قرآن فہمی کا اور دیگر لوگوں کو احادیثِ مبارکہ سنانے کا؟ نواز لیگ کی محبت ایک طرف رکھہ کر زرا تھوڑی دیر کے لئیے انسان بن کر سوچئیے کہ یہ ہوا کیا ہے آخر، وہ لوگ نہ کسی ریلی میں تھے نہ دھرنے میں تھے نہ اور کوئی قانون شکنی کے مرتکب ہوئے تھے آدھی رات کو شب خون مارا گیا ہے ان کے اوپر اور آپکی دین فہمی یہ ہی ہے کے آپ ڈھٹائی کے ساتھہ مسلسل قاتلوں کو ڈیفینڈ کر رہے ہیں، قاتلوں کی حمایت کرنے والا بھی قاتل ہی مانا جاتا ہے اتنا بھی نہیں معلوم کی آپکو؟ آپ اس عمر میں کیوں قاتلوں کی حمایت کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں؟ مجھے پتہ ہے کہ آپکو اسکے بدلے میں عرفان صدیقی کی طرح کوئی وظیفہ بھی نہیں ملنے والا پھر آپ یہ گناہِ بے لذت اپنے نامہِ اعمال میں کیوں درج کرانے پر تلے ہوئے ہیں؟ اپنے قائد سے اندھی محبت ایک طرف رکھئیے آپکا یہ قائد اللہ کے سامنے آپکی طرف سے جواب دینے نہیں آئے گا، وہاں اللہ کے سامنے بھی یہ ہی جھوٹے ثبوت پیش کریں گے کہ گلو بٹ تو خود طاہر القادری کا آدمی تھا نہیں یقین تو یہ ریلی والی ویڈیو دیکھہ لو، کچھہ تو خدا کا خوف کریں میں ایک عدد تصویر کا لنک بھی دیا ہے جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ وہ اپنی ہی طرز کی کوئی انقلابی تحریک چلانے کی کوشش کر رہا ہے بینر پر صاف لکھا نظر آرہا ہے کہ انقلاب کے لئیے گلو بٹ کا ساتھہ دیجئیے، دوسری بات کہ ساری دنیا نے چینلز پہ دیکھا ہے کہ طاہرالقادری کے لوگوں کو تو پولیس آپکے قائد کے حکم پر لہو لہان کر رہی تھی وحشیانہ طریقے سے گولیاں برسا رہی تھی اور گلو بٹ کو گلے لگا رہی تھی، گلو بٹ انکے لئیے دکان میں ڈکیتی ڈال کر مشروبات لے کر آرہا تھا اور پولیس والے وہ چوری کے مشروبات نوش فرما رہے تھے، اگر گلو بٹ طاہر القادری صاحب کا آدمی تھا تو پولیس والے اس سے گلے کیوں مل رہے تھے؟ طاہر القادری صاحب کے باقی لوگوں کی طرح اسے کیوں گولیاں نہیں ماریں؟ اور کیسا ہوتا ہے ثبوت؟ اور ایسا کیا ثبوت پیش کیا جائے جس سے آپ کو یہ یقین ہوجائے کہ گلو بٹ طاہر القادری صاحب کا نہیں نواز شریف کا لے پالک غنڈا ہے؟ اگر حق بات بولتے ہوئے زبان میں چھالے پڑتے ہیں تو اپنی عمر کا اور رتبے کا لحاظ کرتے ہوئے خاموشی ہی اختیار کر لیتے، مگر افسوس کہ آپ جیسے مہذب شخص نے بھی قاتلوں کا ساتھہ ہی دیا، افسوس صد افسوس ہے آپکی سوچ اور رویہ پر، کاش آپکے گھر کا کوئی فرد اس میں شامل ہوتا تو میں آپ سے پوچھتا کہ یہ درندگی تھی یا حق پرستی تھی۔

  17. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نعمان صاحب
    جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں وہی دیکھ رہے ہیں ۔ مجھے آپ کو قائل نہیں کرنا ۔ جو کچھ میں نے لکھنا ہے وہ اپنی معلومات کے مطابق لکھنا ہے ۔ آپ کی نوازشات کا بہت شکریہ ۔ اللہ آپ کا بھلا کرے ۔

  18. javed chohrey

    :lol: السلام علیکم
    نیا پاکستان تو پارلیمنٹ کے لٹیرے جو جھوٹ بولتے ہیں اور اس عوام کی بیٹیوں کی عزتوں کے ساتھ اپنے گُلوں بٹوں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور بجلی بلوں کے ذریعے غریب عوام کا خون چوستے ہیں کیونکہ ان کے میٹر تو ہر ماہ زیرو پر ہو جاے ہیں ۔ یہ اسمبلی کے نام نہاد ڈاکو اسلام کا لبادہ اُڑھ کر ایماندار اور سچے پاکستانیوں پر بکواسیں کرتے ہیں۔جبکہ عہد رسالت میں بھی اس قسم کا کفار کرتے تھے
    شاہد رضا

  19. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شاہد رضا صاحب
    میری تحریر میں جو آیت کے ترجمہ کا حوالہ دیا ہے اس کے متعلق فرمایئے کہ کیا یہ طاہرالقادری صاحب نے نہیں لکھا ؟
    آپ میری تحریر کو گول کر گئے ہیں اور کچھ اور ہی راگ الاپ دیا ہے ۔ یہ تو خیال کیا ہوتا کہ بغیر ثبوت کے کسی پر الزام لگانا ایک بڑا گناہ ہے ۔ آپ نے اُن پر ایک گناہِ عظیم کا بھی الزام لگایا ہے جسے ثابت کرنے پر مُجرم کو 100 کوڑے کی سز ا ہے اور نہ ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو 80 کوڑے کی سزا ہے

  20. Pingback: جناب طاہر القادری صاحب (اپڈیٹ) - وجدان عالم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.