بلاگ ۔ سالگرہ ۔ فوائد اور نقصانات

آج اللہ کے فضل و کرم سے میرے اس بلاگ کو شروع ہوئے 9 سال ہو گئے ہیں
میں نے اپنا یہ بلاگ 2005ء میں بنایا اور اس پر پہلی تحریر 5 مئی 2005ء کو شائع کی اور الحمدللہ میں آج تک 2033 تحاریر لکھ چکا ہوں
اللہ سُبحانُہُ و تعالیٰ نے جب تک توفیق دی یہ بلاگ چلتا رہے گا
گذشتہ 9 سالوں میں میرے بلاگ پر لکھی مختلف تحاریر کو 331453 قارئین کے پڑھا اور 12338 قارئین نے اپنے مفید خیالات سے نوازہ ۔ حوصلہ افزائی کیلئے میں ان سب کا شکر گذار ہوں

فوائد
1 ۔ اچھے لوگوں سے تعارف ہوا
2 ۔ کچھ سے ملاقات بھی ہوئی
3 ۔ بہت سی بھتیجیاں اور بھتیجے بنے جن میں سے کچھ بلاگنگ کو خیر باد کہہ گئے ہیں لیکن اُن کی ذرہ نوازی ہے کہ مجھ سے کبھی کبھی رابطہ کرتے ہیں
4 ۔ نئی باتیں سیکھیں
5 ۔ ہمدرد یا مددگار ملے
6 ۔ لکھنے کیلئے بہت کچھ پڑھا جس سے عِلم میں اضافہ ہوا
7 ۔ وقت اچھا گذرا ۔ یعنی کسی کی چُغلی یا غیبت یا شیطان کی کوئی اور بات سُننے کا وقت کم ملا

کند ذہن ہوں ۔ ہو سکتا ہے کوئی فائدہ لکھنا بھول گیا ہوں ۔ یاد دِلا دیں تو نوازش ہو گی
:lol:

نقصانات

مجھے تو کوئی نظر نہیں آیا
دوسرے بلاگران اس سلسلہ میں میرے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں

This entry was posted in آپ بيتی, تاریخ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “بلاگ ۔ سالگرہ ۔ فوائد اور نقصانات

  1. نورمحمد

    مبارک ہو محترم ۔ ۔
    اپنے بھتیجوں میں مجھے بھی شامل کیجئے گا۔ ۔ ۔ :wink:

    دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی آپ کے علم و عمر میں برکت عطا کرے۔ آمین

  2. محمودالحق

    بہت بہت مبارک نو قبول فرمائیں۔
    اللہ تعالی آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔یقینا آپ کی شخصیت ایسی ہے کہ لوگ آپ کو یاد رکھتے ہیں۔ آپ کے بلاگ اور اس کے علاوہ بھی بہت کم کمنٹس کر پاتا ہوں۔ مگر آپ جس طرح ہم جیسے بلاگر کو پزیرائی بخشتے ہیں قابل تعریف ہے۔
    اللہ سبحان تعالی آپ کے علم میں مذید اضافہ فرمائے آمین

  3. نعیم خان

    بہت مبارک ہو. اللہ آپ کو اچھی صحت اور آپ کے قلم کو اور بھی رواں دواں رکھے اور ہمیں آپ کے علم سے مستفید ہونے کی توفیق دے. آمین

  4. Seema Aftab

    بہت مبارک ہو آپ کو ۔۔۔ اسی طرح اپنی تحریروں سے ہماری رہنمائی فرماتے رہیں :)

    خوش رہیں

  5. مالدیپی

    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ۔ ۹مئی کا دن میرے لئے بھی تاریخی دن ہے چاچو۔ ۹ مئی کی تاریخ میں مجھے پہلی دفعہ پاکستان جانے کا موقع ملا۔
    اللہ آپکو سدا خوش رکھئے۔ آ٘مین۔

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    مالدیبی صاحب
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاۃ ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین ثم آمین ۔ آپ مالدیپ میں رہتے ہیں ۔ بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر ۔ آپ پاکستان کس سال اور سلسلہ میں تشریف لائے تھے ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.