میں موزیلا فائرفاکس استعمال کرتا ہوں ۔ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 2 دوبارہ انسٹال کی ہے
میں جی میل کھولتا ہوں تو موزیلا فائرفاکس میں کھُلتی ہے
آئندہ سہولت کیلئے جی میل کا آئیکون ڈیسک ٹاپ پر محفوظ کرتا ہوں تو وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا بن جاتا ہے
کمپیوٹر آپریشن کے ماہرین سے درخواست ہے کہ میری رہنمائی فرمائیں
ایسا کیوں ہو رہا ہے
اور
اس کیسے درست کیا جائے ؟
ہمارے خیال میں مسئل سادہ ہے یعنی انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آپ نے ڈیفالٹ براؤزر بنا رکھا ہے۔ فائرفاکس کو ڈیفالٹ براؤزر بنائے مسئلہ حل ہو جانا چاہیے۔ اس سے بہتر یہ ہے کہ آپ فائرفاکس کے فیورٹس ٹول بار میں اپنے فیورٹس آئیکون محفوظ کر لیں۔ وہاں سے آپ یہ سارے آئیکون آرام سے کلک کر سکتے ہیں۔
افضل صاحب
مشورہ کا شکریہ ۔ میں نے کل درست کر لیا تھا ۔ براؤز موریلا فائرفوکس ہی تھ ۔ ٹولز کی ایڈوانسڈ آپشزز میں کوئی موروثی گڑبڑ تھی جو اس سے قبل میرے دس سالہ انٹرنیٹ تجربہ میں نہیں ہوئی تھی