اگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اگر آپ نے کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ آپ کے فرج میں کھانے کو کچھ ہے ۔ آپ کے سر پر چھت اور سونے کو جگہ ہے
تو آپ دنیا کے 75 فیصد لوگوں سے بہتر ہیں

اگر آپ کے بٹوے میں پیسے ہیں اور بنک اکاؤنٹ میں بھی
تو آپ دنیا کے 8 فیصدامیر ترین لوگوں میں سے ہیں

اگر آپ کا اپنا کمپیوٹر ہے
تو آپ کا شمار دنیا کے صرف ایک فیصد لوگوں میں ہوتا ہے

اگر آپ صبح اُٹھے تو بیمار نہیں تھے
تو آپ اُن لاکھوں سے بہتر ہیں جو صحت کو ترس رہے ہیں

اگر آپ نے کسی جنگ کی زِک نہیں اُٹھائی ۔ نہ کبھی قیدِ تنہائی میں رہے ہیں ۔ نہ کبھی اذیت سہی ہے ۔ نہ کبھی فاقوں سے سامنا ہوا ہے
تو آپ دنیا کے ایک ارب لوگوں سے بہتر ہیں

اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں
تو آپ دنیا کے 2 ارب لوگوں سے زیادہ خوش قسمت ہیں جو ایسا نہیں کر سکتے

تو پھر کیا ؟
اللہ آپ کو خوش اور خوشحال رکھے
لیکن
اپنے خالق و مالک اللہ الرحمٰن الرحیم کا شکر ادا کرتے رہیئے جس نے آپ کو متذکرہ اور دیگر اَن گِنت نعمتیں ادا کی ہیں

This entry was posted in تجزیہ, روز و شب, سبق, معاشرہ, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “اگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

  1. Noman

    hazrat ajmal sahib,
    aapki email yahoo wali hack ho gai hai…kionkeh is se maddad ki email aai hai … jo keh buhut mashoor fraud hai.. lihaza agar abhi bhi aapka password chal raha hai tu please password change kar lain… aap is msg ko parh lain tu please delete kar den

  2. یاسر خوامخواہ جاپانی

    اسلام علیکم
    محترم آپ کیطرف سے ہمیں جعلی ای میل موصول ہوئی ہے۔
    اور میرے خیال میں کئی دوسرے احباب کو بھی مل رہی ہوگی۔
    شاید آپ کا ای میل اکاونٹ ہیک ہو گیا ہے۔
    آپ کی طرف سے امدادی رقم کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔
    ہو سکے تو اپنا ای میل اکاؤنٹ چیک کریں ۔
    اور تمام احباب کو اپنی خیر و عافیت سے مطلع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.