کہتے ہیں کسی سیانے نے کہا تھا
1 ۔ اعلٰی دماغ ادراک و فکر کرتے ہیں
2 ۔ درمیانے دماغ واقعات پر بحث کرتے ہیں
3 ۔ چھوٹے دماغ کا موضوعِ بحث لوگ ہوتے ہیں
میں نے زندگی بھر دیکھا کہ اکثر لوگوں کا موضوع زیرِ بحث لوگ ہی ہوتے ہیں
تو
کیا اس کا مطلب لیا جائے کہ اکثر لوگوں کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں ؟
یہاں کلک کر کے پڑھیئے ” I Am Not A Terrorist “
خوب ۔۔۔۔ جی بظاہر تو یہی مطلب نکلتا ہے
سیما آفتاب صاحبہ
حوصلہ افزائی کا شکریہ
ہماری زندگی کا تجربہ تو اس قول کی تائید کرتا ہے۔ یہ واقعی سچ ہے کہ عام آدمی واقعات پر بحث کرتے ہیں اور اکثریت انہی لوگوں پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں پروفیسر کم اور عام مزدور زیادہ ہوتے ہیں۔
جی ہاں ! میں نے بھی اب تک اسے ٹھیک ہی پایا ہے۔ ہمارے ایک استاد نے جب ہمیں یہ کہاوت/قول سنایا تھا تو آخر میں یوں کہا تھا۔۔۔
But the greatest mind act in silence.
یعنی سب سے اعلی دماغ بغیر شور مچائے خاموشی سے عمل کرتے ہیں۔
افضل صاحب
قول اپنی جگہ لیکن میں نے اپنا تجربہ لکھا ہے اور میرا واسطہ اَن پڑھ مزدوروں کے ساتھ زندگی میں بہت کم پڑا ہے چنانچہ میں نے پڑھے لکھے لوگوں کے متعلق لکھا ہے ہاں البتہ صرف پروفیسروں کی بات بھی نہیں کی ۔ ویسے پروفیسر بھی ان مین شامل ہیں
اسد حبیب صاحب
اس قول کو میں درست ہی سمجھتا ہوں لیکن میں نے عصرِ حاضر کی بات کی ہے جس میں صرف سیاستدانوں پر نہیں ہر ایک پر تنقید کی جاتی ہے ۔ جس کا چاہا مذاق اُڑایا جا رہا ہے
صحيح بات ہے