قارئین سے درخواست ہے کہ میری رہنمائی فرمائیں ۔ مشکور ہوں گا
چند دنوں سے میں کوئی تصویر کھولتا ہوں تو وہ مائیکرو سافٹ کے پکچر منیجر (Picture Manager) میں کھُلتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پتہ نہیں چلتا کہ یہ تصویر اَینِی میٹِڈ (animated) ہے یا نہیں یعنی اَینِی میٹِڈ تصویر بھی پکچر منیجر میں ساکن رہتی ہے
ایسا پہلے نہیں ہوتا تھا
چند روز قبل میں نے ایک تصویر پکچر منیجر میں کھول کر اُس کی نوک پلک درست کی تھی ۔ شاید متذکرہ بالا مسئلہ اُسی سے پیدا ہوا ہو
اس مُشکل سے باہر نکلنے کیلے میری رہنمائی فرمایئے
السلام علیکم
آپ کسی بھی فوٹو پر جا کر
RIGHT CLICK
– کریں اور
open with
میں جا کر
choose program
پر کلک کریں۔۔۔
وہاں جا کر مطلوبہ پروگرام لسٹ میں سے سلیکٹ کریں ۔ ۔ ۔
ہاں ۔ ۔ ۔ نیچے
“always use the selected program to open this kind of file”
سے کلک ہٹا دیں یا اگر آپ کو اسی پروگرام میں فائل کھولنی ہو تو اسے رہنے دیں
والسلام
نور محمد صاحب
اللہ جزائے خیر دے
شکریہ محترم ۔ ۔ ۔
مگر ۔ ۔ ۔ میں آپ کا سوال سمجھ پایا نا یا آپ کچھ اور کہنا چاہتے تھے ؟ ؟ ؟
نورمحمد صاحب
آپ درست سمجھے لیکن جو بات آپ شاید سمجھ نہ پائیں یہ ہے کہ جب سے ایک موٹر سائیکلسٹ نے میرے سر کو ہتھوڑا بنایا ہے (28 ستمبر 2010ء) میری سوچنے کی طاقت غائب ہے ۔ اللہ ذہن میں ڈال دے تو بڑی کٹھن چیز بھی کر لیتا ہوں ورنہ معمولی سی بھی نہیں کر پاتا ۔ یہ تو مجھے یاد آ رہا تھا کہ اسے میں ماضی میں کئی بار درست کر چکا ہوں مگر کیسے ؟ یہ سوچنے کی بات تھی جو نہ ہو سکی تو مدد مانگ لی ۔ اللہ کی کرم نوازی ہے کہ میں بچے سے بھی سیکھنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتا
اللہ تعالٰی آپ کو بھرپور صحت دے
اسد حبیب صاحب
اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور سدا صحتمند ۔ خوش اور خوشحال رکھے