پہلے معذرت ۔ 13 اور 14 اگست کو میں تیز بخار اور اسہال میں مبتلاء تھا جس کے باعث اُٹھنے کی ہمت نہ تھی ۔ اللہ کے فضل سے آج بہتر ہوں تو پیغام لکھا ہے
تمام ہموطنوں کو یومِ آزادی مبارک
آیئے سب صدق دل سے دعا کریں
کُل کائنات کو پیدا کرنے والے ۔ آپ رحمٰن و رحیم ہو اور قادر و کریم بھی
ہمیں ایک قوم بنا دے جو سب مل کر ایک ٹھوس دیوار کی طرح مضبوط بن جائے
ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور مِل جُل کر محنت کرنے کی توفیق عطا فرما
ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا دے
یہ وطن پاکستان آپ ہی نے ہمیں عنائت فرمایا ہے ۔ اس کی ہر قسم کے دُشمن سے حفاظت فرما
آمین ثم آمین یا رب العالمین
یہ میرا پوتا ابراھیم (4 سال 3 ہفتے) اور پوتی ھناء (ڈیڑھ سال سے ہفتہ کم) ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے جھنڈے کی نقل میں کپڑے پہنے ہیں ۔ ابراھیم بسکٹوں پر پاکستان کا جھنڈا بنا رہا ہے ۔ نیچے 3 میں سے ایک بسکٹ ہے جس پر ابراھیم نے پاکستان کے جھنڈے بنائے ہیں
امین ثمہ آمین
یہ ہر سچے اور محب وطن پاکستانی کی دعا ہے الله پاک ضرور قبول فرمائیں.
افتحار صاحب میں اپکا بلاگ باقائدگی سے پڑھتا ہوں آپ بہت اچھا لکھتے ہیں. لیکن پچھلے دو تین بلاگ میں آپکی صحت سے مطلق تشویش لاحق ہے. اللہ تعالٰی آپکو صحت کاملہ عطا فرماے. إنشاٴالله
امین ثمہ آمین
اسد بلال صاحب
حوصلہ افزائی اور نیک دعاؤں کا شکریہ ۔ میں نے 4 اگست کو لکھا تھا ”اگر بیماری نہ آئے تو صحت کی قدر نہ ہو“۔ بس اللہ چلتے پھرتے رکھے اور کسی کا محتاج نہ کرے ۔ آپ میرے ننہال میں رہتے ہیں ۔ کون سا محلہ ہے آپ کا ؟
آمین ثم آمین!
اللہ آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے! آمین!
شیر افگن صاحب
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
بہت شکریہ
میں محلّہ پریم نگر شہر اقبال سیالکوٹ کا رہائشی ہوں.
اسد بلال صاحب
اطلاع کا شکریہ ۔ میرے ننہال تاجپورہ میں رہا کرتے تھے