اگر کسی شخص کا بُت گھوڑے پر سوار بنایا گیا ہو تو ۔ ۔ ۔
گھوڑے کی اگلی دونوں ٹانگیں ہوا میں ہونے کا مطلب ہے کہ وہ شخص جنگ کے دوران مارا گیا
گھوڑے کی اگلی ایک ٹانگ ہوا میں ہونے کا مطلب ہے کہ وہ شخص جنگ میں کھائے ہوئے زخموں کی وجہ سے مرا تھا
گھوڑے کی چاروں ٹانگیں زمین پر ہونے کا مطلب ہے کہ وہ شخص طبعی موت مرا تھا
بہت عمدہ معلومات فراہم کی ہیں آپ نے۔
ان معلومات کی روشنی میں اسلام میں مجسمہ سازی کی ممانعت کے ایک اور پہلو پر روشنی پڑتی ہے۔
اگر مجسمہ سازی جائز ہوتی تو بھٹو کو تلوار کے ساتھ ، نواز شریف کو شیر پر سواراور زرداری تیر لہراتے مجسمے دیکھ کر نہایت کوفت ہوتی۔
جواد احمد خان صاحب
زرداری کا مجسمہ کسی نے نہیں بنانا تھا ۔ نواز شریف کا خان دان مجسموں کے خلاف ہے ۔ صرف بھٹو کا مجسمہ بن سکتا تھا لیکن بنانے کسی نے نہیں دینا تھا
http://www.snopes.com/military/statue.asp
زکریا بیٹے
ربط کا شکریہ ۔ میرے پاس یہ تحریر کئی سال سے لکھی پڑی تھی ۔ میرا خیال ہے میں نے کسی معلوماتِ عامہ کی کتاب میں پڑھا تھا ۔ البتہ تصاویر میں نے اب نیٹ سے تلاش کر کے لگائی ہیں