حالیہ انتخابات سے قبل تبدیلی تبدیلی کا بہت شور تھا ۔ تبدیلی لانے کے بلند بانگ دعوے کئے جا رہے تھے
میں سوچتا ہوں کہ کیسے تبدیلی لائی جائے گی ؟
کس کس کو تبدیل کیا جائے گا ؟
پنجابی کی ضرب المثل ہے ” اِٹ نئیں آوے دا آوا ای وگڑیا اے“ (بھٹے کی ایک اینٹ نہیں بٹھے کی سب اینٹیٹں ہی خراب ہیں)
کوئی وعدہ کرے تو کم ہی وفا کرتا ہے
کوئی آپ کی چیز سنبھال کر رکھے تو حیرت ہوتی ہے
اگر کوئی کتاب لے کر گیا وہ واپس کم ہی آتی ہے
جس نے کہا میں فلاں وقت آؤں گا وہ کم ہی اس وقت پر پہنچا ۔ زیادہ تر تو ایک سے دو گھنٹے دیر سے آتے ہیں
سوائے چند لوگوں کے ۔ جس نے کوئی کام کرنے کا وعدہ کیا وہ نہ ہوا
ضلعی عدالتوں کا تو ذکر ہی نہیں اعلٰی بلکہ عدالتِ عظمٰی کے احکامات پر کوئی عمل نہیں کرتا ۔ میری ذاتی مثال یہ کہ پچھلے سال میری پوری پنشن بحال ہونا تھی تو درخواستیں دے کر اس سال یعنی 10 ماہ بعد بحال ہوئی مگر کیا ؟ 1992ء میں جو 3217 روپے کمیُوٹ ہوئے تھے وہ 20 سال بعد ویسے ہی یعنی 3217 تھما دیئے گئے جبکہ 5 جنوری 2012ء کو فیڈرل سروس ٹرِبیونل نے فیصلہ دیا تھا کہ سالانہ اضافے بھی دیئے جائیں ۔ اس کے خلاف حکومتِ پاکستان نے اپیل کی تھی جو عدالتِ عظمٰی (سپریم کورٹ آف پاکستان) نے 24 اپریل 2012ء کو مسترد کر دی تھی ۔ یہ صرف میرے ساتھ نہیں ہزاروں پنشنروں کے ساتھ ہوا ہے ۔ یہ ظالمانہ حُکم پرویز مشرف شوکت عزیز حکومت نے 2001ء میں دیا تھا اور پی پی پی (زرداری) حکومت نے اسے بحال رکھا ۔ اس سے پہلے کی حکومتیں پنشن کی بحالی تمام اضافوں کے ساتھ کرتی تھیں
کسی ادارے میں انتطامات درست نہیں ۔ اس کی بھی ایک ذاتی مثال جو صرف میری نہیں لاکھوں پاکستانیوں کی ہے ۔ جس بنک کے ذریعہ میں پنشن لیتا ہوں اُنہوں نے اس سال مارچ میں میری پنشن کا جھگڑا ڈال دیا ۔ میں نے کہا میری فائل نکالئے ۔ 4 دن بعد فائل نکلی تو اس میں سوائے پہلے خط کے جو 1992ء کا تھا اور کوئی خط نہ تھا ۔ وہ خطوط بھی نہیں تھے جو میں نے اس سال جنوری اور فروری میں دیئے تھے ۔ منیجر صاحب کے پاس گیا تو بولے ”آپ کی تو فائل مل گئی ہے ۔ یہاں تو بہت سے پنشروں کی فائلیں بنی ہی نہیں ہیں“۔ گویا یہ شرم کی بات نہیں بلکہ فخر کی بات ہے
یہ دیگ میں سے نمونے کے چند چاول ہیں ۔ ہماری بد اعمالیوں کی فہرست تو بہت لمبی ہے
کون کرے گا ان سب کو تبدیل ؟ ؟ ؟
Supreme Court has already given decision that the commuted portion will be restored with all increases. It means that your pesion will be doubled. Please check with AGPR or. Some lawyer.
عبدالستار صاحب
رہنمائی کا شکریہ
تبدیلی اتنی آسان کہاں ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کو سمجھ نہیں آرہی کہ خیبر پختونخوا میں کیا منتر آزمائے۔ منتروں سے کام تھوڑی چلنا ہے۔
http://www.qalamnama.wordpress.com
پاکستان میں پنشن کسی مارکیٹ انڈیکس سے لنکڈ نہیں ہے؟
اگر نہیں تو میرے خیال میں پینشن بیکار ہے شائد۔ کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ پینشن میں تندیلی نہی آئے گی، لیکن مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے پینشنر کی قوت خرید ختم ہوتی جائے گی۔
صاحبِ قلم نامہ صاحب
درست کہا آپ نے
کاشف صاحب
معاف کیجئے گا آپ نے جو اپنا نام لکھا ہے میں آپ کو اس سے نہیں پکار سکتا ۔ جب جب تنخواہیں بڑھتی ہیں ساتھ پنشن بھی بڑھائی جاتی ہے ۔ حضور سب ٹھیک چل رہا تھا 2001ء میں پرویز مشرف اور شوکت عزیز کی حکومت کو نئی سوجھی تھی جس سے گڑ بڑ ہوئی ۔ پچھلے سال فیڈرل سروس ٹربیونل اور سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہیں اب اس کا نفاذ کرنے والوں کے پیٹ میں درد یُٹھ رہا ہے
(Somehow I lost Urdu script on your blog) But real tabdeeli is what Allah SWT said
Hatta yughayyiroo ma bi anfosihim
حتَّی یغیّرو ما بانفسھم
خدا نے آجتک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالے کے بدلنے کا
بھائی وہاج احمد صاحب
یاد آوری کا شکریہ ۔
ہر جگہ آسانی سے اُردو پڑھنے اور لکھنے کیلئے ۔ میرے بلاگ کے حاشیئے میں انگریزی مین لکھے ” انسٹال اُردو“ پر کلک کیجئے ۔ جو نیا صفحہ کھلے اس سے پاک اُردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیجئے