ایسی بات نہیں ہے کہ ہم بے خبر تھے اور ہمیں کسی سے یا کسی کو ہم سے عشق ہو گیا تھا
بات یہ ہے بیکار بیٹھے کبھی کبھی ایسی چیز پر نظر پڑ جاتی ہے جس کی کبھی پروہ ہی نہ کی ہو یا جسے کبھی قابلِ التفات ہی نہ سمجھا ہو ۔ میں بیکار تو کبھی نہیں ہوا البتہ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کچھ کرنے کو جی نہیں چاہتا ۔ آج صبح سویرے ہی گرمی نے ایسا تپایا (گھر کے اندر صبح 4 بجے درجہ حرارت 33.7 سیلسِئس یا سینٹی گریڈ تھا) ۔ ناشتہ کر کے ساڑھے 7 بجے فارغ ہوا ۔ باہر گیا کہ اخبار اُٹھا لاؤں اور اس میں گُم ہو جاؤں مگر ایسی قسمت نہ تھی
8 بجے بجلی حسبِ معمول بھاگ گئی جو ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ غائب رہتی ہے ۔ 9 بجے بجلی صاحبہ تشریف لائیں تو کمپیوٹر چلا کر ڈاک دیکھی مگر کچھ نہ پایا ۔ اپنا بلاگ کھول کر اس پر بیزار سی نظر ڈالنا شروع کی تو ایک جگہ لکھا پایا
وقت گذارنے کی خاطر کمپیوٹر کا حسابدان (calculater) کھولا اور حساب لگانے لگا
مئی 2005ء ۔ 26 دن ۔ یکم جون 2005ء تا 31 مئی 2013ء ۔ 2922 دن ۔ جون 2013ء ۔ 10 دن ۔ کُل 2958 دن
2958 دنوں میں 302859 لوگوں نے میرے بلاگ کی کوئی نا کوئی تحریر پڑھی
چنانچہ ایک دن میں اوسط 102 سے زائد قارئین نے میرے بلاگ کو پڑھا
گویا ہم بھی ہوگئے پھنے خان
I would like you to visit my blog saugoree@blogspot in English after my visit of the three Haram shareefs in one travel, this was my first visit to Yeroshalem
الحمد للہ۔ ان تین لاکھ بندوں میں فدوی کو بھی شامل سمجھا جائے۔ اور ہم نے آپکے بلوگ کو مالدیپ/پاکستان/انڈیا/سریلنکا/ملائشیا میں پڑھتے رہے۔ کبھی نوکیا فون پر کبھی ایح ٹی سی فون پر اور کبھی ایپل کی آئی فون پر۔ کبھی اپنے لیپ ٹوپ پر اور کبھی دوستوں کی لیپ ٹاپ پر کبھی سائبر کیفے میں اور کبھی کہیں اور۔
محبِ پاکستان صاحب
آپ کی کرم فرمائی کا شکریہ ۔ گویا آپ کو پاکستان کی ہر چیز سے محبت ہے جس میں ناچیز بھی شامل ہو گیا ہے