دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی کیجئے کہ 11 مئی 2013ء کو ہونے والی کاروائی کے نتیجے میں
خدا کرےکہ میری ارضِ پاک پہ اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھِلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئدگی محال نہ ہو
خدا کرے کہ وقار اس کا غیر فانی ہو
اور اس کے حُسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو
ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے میرے ایک بھی ہموطن کیلئے
حیات جرم نہ ہو ۔ زندگی وبال نہ ہو
آمین ثم آمین
بہت عمدہ نظم شیئر کی آپ نے اللہ پاک ان ساری دعوں کو قبولیت بخشے۔