اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی قادر ہے جسے چاہے شاہ بنا دے جسے چاہے گدا بنا دے لیکن اللہ الرحمٰن الرحیم نے انسان کو واضح ھدایات دے رکھی ہیں جن پر چل کر انسان اپنی زندگی استوار کر سکتا ہے
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی سورت 53 النّجم آیت 39 میں فرماتا ہے
و َأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَی ۔
اور یہ کہ ہر انسان کیلئے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی
یہ انسان پر ہے کہ وہ کیا حاصل کرنے کیلئے کوشش یا محنت کرتا ہے ۔ انسان جس جہت میں کوشش کرے اللہ اُسے کامیابی عطا فرماتا ہے
السلام علیکم افتخارصاحب! ہماری یونیورسٹی میں فیس بُک بند ہونے کے سبب میں آپ کی پوسٹ شدہ ویڈیو سے تو مستفید نہیں ہو سکتا۔ مگر جس آیت کا حوالہ آپ نے دیا ہے پڑھ کر ایک بات یاد آ گئی۔ میں کالج میں تھا تو اکثر اپنی کلاس میں اول آیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ لا پروائی کی وجہ سے رزلٹ کافی خراب آیا تو سب نے حیران ہو کر وجہ پوچھنا شروع کر دی۔ میں کوئی مطمئن جواب نہ دے پاتا۔ اسی طرح ایک دن جب کالج پہنچا تو ایک محترم استاد نے رزلٹ کی بابت دریافت کیا۔میں ستایا ہوا تھا جلدی سے یہی آیت سُنا دی کہ استاد صاحب آیت سُن کر شاید کم عزت افزائی کریں گے اور بات رفع دفع ہو جائے گی۔۔ مگر وہ بھی استاد تھے۔ کہنے لگے کہ یہی تو میں بھی پوچھ رہا ہوں کہ تم نے اول آنے کے لئے کیوں نہ کوشش کی؟
بہت عرصے بعد اس طرح کی دلچسپ چیز دیکھی۔
دیکھنے سے چند منٹ اچھے گزر جاتے ھیں، لیکن ان چند منٹ کے ھنر کے لیے فنکار نے جو ھزاروں گھنٹے مشق کی ھوگی، اس کا احساس نہیں ھوتا دیکھنے والے کو۔