اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کیجئے کہ کس منزل کو جاتا ہے
اگر منزل خوبصورت ہو تو راستہ کی پرواہ مت کیجئے
کیونکہ خوبصورت منزل مل جانے پر راستہ کی دُشواریوں کا احساس ختم ہو جاتا ہے
لیکن منزل خوبصورت نہ ہو تو آدمی کے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہ جاتا
آج سے 20 دن بعد مُلک میں انتخابات ہوں گے ۔ اگر میرے ہموطن خوبصورت منزل کو بھُول کر سیاستدانوں کے خوبصورت وعدوں کے پیچھے لگ گئے تو اگلے 5 سال روتے ہوئے ہی گذاریں گے
نہ فرشتے اُمیدوار ہیں اور نہ نبی ۔ اسلئے اُن کی تلاش چھوڑ دیجئے
ووٹ ضرور ڈالیئے مگر اُسے جو باقی سب سے اچھا ہو ۔ باتوں یا شکل میں نہیں ۔ عمل میں اچھا
بس جو بھی اچھا امیدوار ہو چاہے کسی بھی پارٹی سے اسے ہی ووٹ دینا چاہئے
شازل صاحب
آپ میری بات درست سمجھے ۔ اگر عوام اچھے آدمی کو کامیاب کرانا شروع کر دیں گے تو کوئی نا کوئی سیاسی جماعت اس منزل کو اپنا لے گی ۔ اسی میں قوم و ملک کی بہتری ہے ورنہ خوار تو ہو ہی رہے ہیں
اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کیجئے کہ کس منزل کو جاتا ہے
اگر منزل خوبصورت ہو تو راستہ کی پرواہ مت کیجئے
کیونکہ خوبصورت منزل مل جانے پر راستہ کی دُشواریوں کا احساس ختم ہو جاتا ہے
لیکن منزل خوبصورت نہ ہو تو آدمی کے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہ جاتا
بہت خوبصورت رائے دی آپ نے ۔۔۔
بہن کوثر بیگ صاحبہ
حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔ البتہ
یہ تو کرم ہے فقط میرے اللہ کا
مجھ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے
منزل کی تلاش میں ہم وطن لگے ہوئے ہیں مگر کوئی لیڈر نہیں، کوئی قائد نہیں۔ بہت سوں سے اُمیدیں وابستہ ہیں۔ اللہ اپنا کرم کرے اور ہم کو ایک ایسا لیڈر عنایت فرمائے جو وطن کی نیا کو پار لگا سکے۔
نعیم خان صاحب
خوش آمدَید ۔ اگر اپنے علاقے کے اُمیدواروں میں سے جو سب سے زیادہ سچا باکردار اور خدمت کے جذبے والا ہو اُسے چُنا جائے تو تو ایسے لوگ مل کر ایک اپنے جیسا لیڈر بنا لیں گے