کرشمہ

علامہ اقبال نے کہا تھا

پھول کی پتّی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مردِ ناداں پہ کلامِ نرم و نازک بے اثر

بیج سے نکلنے والی کونپل اتنی نازک ہوتی ہے کہ ذرا سا ہاتھ لگنے سے ٹوٹ جاتی ہے ۔ دیکھئے کسی بیج سے نکلنے والی نرم و نازک کونپلیں سڑک کی جمی ہوئی 6 انچ موٹی تہہ کو کس طرح پھاڑ کر اور اتنے وزن کو اُوپر اٹھا کر باہر نکل آئی ہیں

کرشمہ

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی قدرت کا کرشمہ ہے کہ ممولے کو باز سے لڑا کر ممولے کو جِتا دے

This entry was posted in عجوبہ, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “کرشمہ

  1. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف صاحب
    ٹھیکیدار نے جو کیا ہو گا اُس کا تو وہی پھل پائے گا لیکن آپ اگر گرد و پیش نظر ڈالتے رہیں تو آپ کو کہیں نہ کہیں سیمنٹ کنکریٹ کی 4 انچ موٹی تہہ کو پھاڑ کر نکلی ہوئی کونپلیں بھی نظر آئیں گی جس میں ٹھیکیدار کا کوئی قصور نہیں ہو گا

  2. noureen tabassumm

    کاش اشرف المخلوقات اس نرم ونازک کونپل سے ہی کچھـ سبق سیکھـ لے ور نہ ہم تو ایسے پتھر دل ہو گئے ہیں کہ کہ ایمان کے سب سے نچلے درجے سے بھی گر کر کہیں پاتال میں ہیں ، اگر اب بھی بچاؤ کے لیے اُٹھـ کھڑے ہوں تو اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے- بےشک علامہ اقبال نے دہائیوں پہلے اس درد کو کتنے شاندار الفاظ میں بیان کیا- بہت شکریہ ، بھاگتی زندگی میں ایک لمحہ رُکنے کےلیے دینے کا

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نورین تبسم صاحبہ
    اظہارِ خیال کا شکریہ ۔ آپ نے بالکل درست کہا ۔ قوم اتھاہ گہرایئوں میں گِر چکی ہے اور اُوپر آنے کی ہمت یہ کہہ کر نہیں کرتے کہ کمزور ہیں ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ایسے مشاہدات ہماری بہتری کیلئے کراتا رہتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.