جس دن ہم میں ایسی جراءت پیدا ہو جائے گی میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہمارا ملک امریکا سے بہتر بن جائے گا
لمحہ فکریہ ہے ہر خاص و عام کیلئے جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے ۔ ہمارے کتنے سربراہان ہیں ملک یا بڑے اداروں کے جن میں یہ جراءت ہو کہ اپنی غلطی مانی ہو یا غلطی پر مستعفی ہوئے ہوں ؟
خبر
سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس مستعفی ہو گئے ہیں ۔ وجہ بتاتے ہوئے اُنہوں نے کہا ” استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیاہے ۔ جنسی تعلقات رکھنے کافیصلہ انتہائی غلط تھا۔ایک شوہر اور ایک آرگنائزیشن کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے یہ رویہ ناقابل قبول ہے ۔37 برس سے شادی شدہ ہوں ۔ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا“۔
بالکل درست فرمایا افتخار بھائی۔
سچ کہوں تو ایسی خبر پڑھ کے دل بہت جلتا ہے۔
یہاں بلور اور شیخ رشید جیسے منحوس اور مردود ٹرین حادثے پہ کہتے ہیں کہ میں کیوں استعفٰی دوں، کیا ٹرین میں چلا رہا تھا۔
بلاشبہ قومیں انسانوں سے بنتی ہیں اور انسان ضمیر سے۔ خالی خولی نعرے مارنے سے کچھ نہیں ہونے والا۔
آوارہ فکر صاحب
میرے بلاگ پر آمد کا شکریہ ۔ اللہ کرے گا یہ وقت بھی بدل جائے گا