ذہن میں آیا کہ تعمیرِ اخلاق کی خاطر اہم عوامل کو صرف چند الفاظ میں بیان کیا جائے تاکہ بہت کم فرصت پانے والے قارئین بھی مستفید ہو سکیں ۔ چنانچہ میں نے چار پانچ سال قبل” چھوٹی چھوٹی باتیں “ کے عنوان کے تحت لکھنا شروع کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے اس سلسلہ میں کئی درجن دو چار سطری عبارات لکھ چکا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ایسی تحاریر دیکھنے کیلئے داہنے حاشیئے میں سب سے اُوپر بنے گوگل کے خانے میں چھوٹی چھوٹی باتیں لکھ کر Search پر کلِک کیجئے
آج کی بات
جب آپ ہوا کا رُخ تبدیل نہیں کر سکتے
تو
اپنے بادبان کو درست ترتیب دے لیجئے
جو کہ ممکن بھی ہے
میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter“۔
” پچھلے 8 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔ 2010ء ميں ورڈ پريس نے اسے 10 بہترين بلاگز ميں سے ايک قرار ديا تھا
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
محترم اجمل صاحب، ایک مفت مشورہ ہے کہ قارئین کو سرچ کروانے کے بجائے، اگر آپ تمام “چھوٹی چھوٹی باتیں” والے صفحات کی ایک فہرست بنالیں تو زیادہ مفید ہوگا۔
عبدالرؤف صاحب
مُفت مشورہ کا شکریہ ۔ میں نے قارئین کو تلاش کا مشورہ دینے سے پہلے ارادہ کیا تھا کہ سب اکٹھے کر کے ایک صفحہ بناؤں جس کی ابھی فرصت نہیں ۔ فی الحال پکا کر کمرے رکھ دی کہ اچھی چیز کی جُستجو ہو تو آدمی کچھ محنت کرے ۔ حلوہ پکا کر منہ میں ڈال دیا جائے تو حلوے کی کوئی قدر نہیں ہوتی