دانشوروں کا ایک منظم گروہ گزشتہ کچھ برسوں سے یہ ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف ہے کہ قائداعظم سیکولر ذہن کے مالک تھے اور وہ پاکستان میں سیکولر نظام نافذ کرنا چاہتے تھے ۔ یہ حضرات قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو اپنا سیکولر ایجنڈا آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ قائداعظم کی دیگر سینکڑوں تقاریر جو شاید انہوں نے پڑھی نہیں میں مسلمانوں کی علیحدہ مملکت کی بنیاد اسلام کو ہی بتایا گیا ہے ۔ متذکرہ تقریر دستور ساز اسمبلی کا صدر منتخب ہونے کے بعد دستور ساز اسمبلی سے قائداعظم کا پہلا خطاب تھا ۔ یہ تقریر (پوری تقریر اس مضمون کے آخر میں منقول ہے) نہ تو لکھی ہوئی تھی اور نہ تیار کردہ بلکہ فی البدیہہ تھی۔ اس تقریر کے آخر میں قائد اعظم نے کہا تھا
ہمیں اسی لگن کے ساتھ کام کا آغاز کرنا ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ اکثریت اور اقلیت کی حصہ داری ، ہندو طبقہ اور مسلم طبقہ کیونکہ مسلمانوں میں بھی پٹھان پنجابی شیعہ سُنّی وغیرہ اور ہندوؤں میں برہمن وشنواس کھتری اور بنگالی مدراسی وغیرہ ختم ہو جائیں گے ۔ درحقیقت اگر آپ مجھ سے پوچھیں، یہ ہندوستان کی آزادی اور خودمختاری حاصل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی اگر یہ نہ ہوتا تو ہم بہت پہلے آزاد ہو گئے ہوتے ۔ دنیا کی کوئی قوم کسی دوسری قوم کو خاص کر 400 ملین نفوس کو محکومیت میں نہیں رکھ سکتی ۔ نہ کوئی قوم آپ کو زیر کر سکتی تھی اور نہ مغلوب رکھ سکتی تھی سوائے متذکرہ گروہ بندی کے ۔ اسلئے ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیئے ۔ آپ آزاد ہیں ۔ آپ کو اپنے مندروں میں جانے کی آزادی ہے ۔ آپ اپنی مساجد میں جانے کیلئے آزاد ہیں یا پاکستان کی اس ریاست میں کسی بھی دوسری عبادت کی جگہ ۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات یا مسلک سے ہو اس کا ریاست کے کاروبار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے
بتایئے اس میں سے سیکولر کیسے اخذ کیا گیا ؟ قائد اعظم نے باقی باتوں کے علاوہ جس طرح مذہبی اقلیتوں کو برابری کے درجے کا وعدہ کیا اور مذہبی آزادی کا پیغام دیا وہ دراصل اسلامی تعلیمات کا ہی ایک جزو ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کی پہلی کابینہ میں چودھری ظفر اللہ خان (مرزائی) اور جوگندر ناتھ منڈل (ہندو) موجود تھے
قائداعظم نے تقسیم ہند سے قبل لگ بھگ 100 بار یہ اعلان کیا کہ پاکستان کے نظام کی بنیاد اسلامی اصولوں پر اٹھائی جائے گی اور قیام پاکستان کے بعد 14 بار یہ واضح کیا کہ پاکستان کے نظام، آئین اور ملکی ڈھانچے کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے لاتعداد بار کہا کہ قرآن ہمارا راہنما ہے اور ہمیں قرآن ہی سے راہنمائی کی روشنی حاصل کرنی چاہیئے۔ ان سینکڑوں اعلانات اور وعدوں کے باوجود سیکولر حضرات اپنی ضد پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنے ذہن کے دریچے کسی اختلافی بات پر کھولنے کے لئے تیار نہیں
جنرل اکبر کے مطابق قائداعظم سے ملاقات میں اُس (جنرل اکبر) نے فوجی میسوں میں انگریز حکومت کی شروع کی گئی شراب نوشی کی رسم کو ختم کرنے کی تجویز دی جس کے جواب میں قائداعظم نے اپنے اے ڈی سی کو بلایا اور کانفیڈریشن بکس لانے کو کہا۔ قائداعظم نے بکس کو کھول کر چمڑے سے جلد بند ایک کتاب نکالی ۔ انہوں نے اسے کھولا اور فرمایا ”جنرل یہ قرآن مجید ہے ۔ اس میں لکھا ہے کہ شراب و منشیات حرام ہیں“۔ میں (جنرل اکبر) نے عرض کیا کہ ”آپ ایک حُکم جاری کریں اور افسروں کو مُتنبہ کریں کہ شراب حرام اور منع ہے“۔ قائداعظم مسکرائے اور فرمایا کہ ”کیا تم سمجھتے ہو کہ قائداعظم کا حُکم قرآن مجید کے احکامات سے زیادہ موثر ہوگا ؟“ سٹینو کو بُلایا گیا اور قائداعظم نے ایک مسودہ تیار کیا جس میں قرآنی آیات کی جانب توجہ دلا کر فرمایا کہ ”شراب و منشیات حرام ہیں“۔ میں (جنرل اکبر) نے اس مسودے کی نقل لگا کر شراب نوشی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا کہ جس پر میری (جنرل اکبر کی) ریٹائرمنٹ تک عمل ہوتا رہے
قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہونے پر دستور ساز اسمبلی سے پہلے خطاب کا متن
Mr. President, Ladies and Gentlemen!
I cordially thank you, with the utmost sincerity, for the honour you have conferred upon me – the greatest honour that is possible to confer – by electing me as your first President. I also thank those leaders who have spoken in appreciation of my services and their personal references to me. I sincerely hope that with your support and your co-operation we shall make this Constituent Assembly an example to the world. The Constituent Assembly has got two main functions to perform. The first is the very onerous and responsible task of framing the future constitution of Pakistan and the second of functioning as a full and complete sovereign body as the Federal Legislature of Pakistan. We have to do the best we can in adopting a provisional constitution for the Federal Legislature of Pakistan. You know really that not only we ourselves are wondering but, I think, the whole world is wondering at this unprecedented cyclonic revolution which has brought about the clan of creating and establishing two independent sovereign Dominions in this sub-continent. As it is, it has been unprecedented; there is no parallel in the history of the world. This mighty sub-continent with all kinds of inhabitants has been brought under a plan which is titanic, unknown, unparalleled. And what is very important with regards to it is that we have achieved it peacefully and by means of an evolution of the greatest possible character.
Dealing with our first function in this Assembly, I cannot make any well-considered pronouncement at this moment, but I shall say a few things as they occur to me. The first and the foremost thing that I would like to emphasize is this: remember that you are now a sovereign legislative body and you have got all the powers. It, therefore, places on you the gravest responsibility as to how you should take your decisions. The first observation that I would like to make is this: You will no doubt agree with me that the first duty of a government is to maintain law and order, so that the life, property and religious beliefs of its subjects are fully protected by the State.
The second thing that occurs to me is this: One of the biggest curses from which India is suffering – I do not say that other countries are free from it, but, I think our condition is much worse – is bribery and corruption. That really is a poison. We must put that down with an iron hand and I hope that you will take adequate measures as soon as it is possible for this Assembly to do so.
Black-marketing is another curse. Well, I know that blackmarketeers are frequently caught and punished. Judicial sentences are passed or sometimes fines only are imposed. Now you have to tackle this monster, which today is a colossal crime against society, in our distressed conditions, when we constantly face shortage of food and other essential commodities of life. A citizen who does black-marketing commits, I think, a greater crime than the biggest and most grievous of crimes. These blackmarketeers are really knowing, intelligent and ordinarily responsible people, and when they indulge in black-marketing, I think they ought to be very severely punished, because the entire system of control and regulation of foodstuffs and essential commodities, and cause wholesale starvation and want and even death.
The next thing that strikes me is this: Here again it is a legacy which has been passed on to us. Along with many other things, good and bad, has arrived this great evil, the evil of nepotism and jobbery. I want to make it quite clear that I shall never tolerate any kind of jobbery, nepotism or any influence directly or indirectly brought to bear upon me. Whenever I will find that such a practice is in vogue or is continuing anywhere, low or high, I shall certainly not countenance it.
I know there are people who do not quite agree with the division of India and the partition of the Punjab and Bengal. Much has been said against it, but now that it has been accepted, it is the duty of everyone of us to loyally abide by it and honourably act according to the agreement which is now final and binding on all. But you must remember, as I have said, that this mighty revolution that has taken place is unprecedented. One can quite understand the feeling that exists between the two communities wherever one community is in majority and the other is in minority. But the question is, whether it was possible or practicable to act otherwise than what has been done, A division had to take place. On both sides, in Hindustan and Pakistan, there are sections of people who may not agree with it, who may not like it, but in my judgement there was no other solution and I am sure future history will record is verdict in favour of it. And what is more, it will be proved by actual experience as we go on that was the only solution of India’s constitutional problem. Any idea of a united India could never have worked and in my judgement it would have led us to terrific disaster. Maybe that view is correct; maybe it is not; that remains to be seen. All the same, in this division it was impossible to avoid the question of minorities being in one Dominion or the other. Now that was unavoidable. There is no other solution. Now what shall we do? Now, if we want to make this great State of Pakistan happy and prosperous, we should wholly and solely concentrate on the well-being of the people, and especially of the masses and the poor. If you will work in co-operation, forgetting the past, burying the hatchet, you are bound to succeed. If you change your past and work together in a spirit that everyone of you, no matter to what community he belongs, no matter what relations he had with you in the past, no matter what is his colour, caste or creed, is first, second and last a citizen of this State with equal rights, privileges, and obligations, there will be no end to the progress you will make.
I cannot emphasize it too much. We should begin to work in that spirit and in course of time all these angularities of the majority and minority communities, the Hindu community and the Muslim community, because even as regards Muslims you have Pathans, Punjabis, Shias, Sunnis and so on, and among the Hindus you have Brahmins, Vashnavas, Khatris, also Bengalis, Madrasis and so on, will vanish. Indeed if you ask me, this has been the biggest hindrance in the way of India to attain the freedom and independence and but for this we would have been free people long long ago. No power can hold another nation, and specially a nation of 400 million souls in subjection; nobody could have conquered you, and even if it had happened, nobody could have continued its hold on you for any length of time, but for this. Therefore, we must learn a lesson from this. You are free; you are free to go to your temples, you are free to go to your mosques or to any other place or worship in this State of Pakistan. You may belong to any religion or caste or creed that has nothing to do with the business of the State. As you know, history shows that in England, conditions, some time ago, were much worse than those prevailing in India today. The Roman Catholics and the Protestants persecuted each other. Even now there are some States in existence where there are discriminations made and bars imposed against a particular class. Thank God, we are not starting in those days. We are starting in the days where there is no discrimination, no distinction between one community and another, no discrimination between one caste or creed and another. We are starting with this fundamental principle that we are all citizens and equal citizens of one State. The people of England in course of time had to face the realities of the situation and had to discharge the responsibilities and burdens placed upon them by the government of their country and they went through that fire step by step. Today, you might say with justice that Roman Catholics and Protestants do not exist; what exists now is that every man is a citizen, an equal citizen of Great Britain and they are all members of the Nation.
Now I think we should keep that in front of us as our ideal and you will find that in course of time Hindus would cease to be Hindus and Muslims would cease to be Muslims, not in the religious sense, because that is the personal faith of each individual, but in the political sense as citizens of the State.
Well, gentlemen, I do not wish to take up any more of your time and thank you again for the honour you have done to me. I shall always be guided by the principles of justice and fairplay without any, as is put in the political language, prejudice or ill-will, in other words, partiality or favouritism. My guiding principle will be justice and complete impartiality, and I am sure that with your support and co-operation, I can look forward to Pakistan becoming one of the greatest nations of the world.
I have received a message from the United States of America addressed to me. It reads:
I have the honour to communicate to you, in Your Excellency’s capacity as President of the Constituent Assembly of Pakistan, the following message which I have just received from the Secretary of State of the United States:
On the occasion of of the first meeting of the Constituent Assembly for Pakistan, I extend to you and to the members of the Assembly, the best wishes of the Government and the people of the United States for the successful conclusion of the great work you are about to undertake.
اسلامُ علیکم و رحتمہ اللہ و برکاتہ
محترم اجمل صاحب، یہ “ملالہ کے ملال اور اسکے متعلقہ امور پر ملول” ہونے اور کرنے یکایک اور یکدم ہی “قائداعظم” اور پاکستان کے موضوع پر چھلانگ، کچھ عجیب نہیں لگ رہی ہے؟
بحرحال، وجہ کچھ بھی ہو، میری رائے میں تو، آج 65 سال گذرجانے کے بعد اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہجاتی ہے کہ قائداعظم پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانا چاہتے تھے یا اسلامی ریاست؛ یہ بات ہم سبھی بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک پاکستان کی عوام کونسے نظام کا نفاذ چاہتی ہے، کیا 1947 میںمہاجرین نے محض اسلیئے ہجرت کی تھی کہ انکو ایک سیکولر مملکت چاہیئے تھی؟ اگر اس سوال کا جواب “ہاں” میں دیا جائے تو پھر مجھ کو اُن مہاجرین کی عقل پر شک ہوتا ہے، کیونکہ ایک “سیکولر” مملکت سے دوسری “سیکولر” مملکت کی طرف ہجرت کرنے کی کوئی تُک نہیں بنتی ہے۔ یہ غلطی اگر ایک دو افراد سے سرزد ہوتی تو اور بات تھی، مگر تمام مہاجرین سے ایک ہی غلطی کا سرزد ہونا بعید از امکان ہے۔
اب اس سوال کہ کچھ مخصوصلوگ آخر کیوںاس لاحاصل بحث کو بار بار چھیڑتے ہیں؟ کا منطقی جواب صرف یہی ہوسکتا ہے کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت عوام میں گمراہی پھیلارہے ہیں۔ اللہ ایسے دانشوروںکو غارت کرے جو کہ عوام کے بنیادی مسائل “روٹی، کپڑا، مکان، صحت، تعلیم، تحفظ اور ملکی ترقی” کو نظرانداز کرکے صرف یہی راگ الاپتے رہتے ہیں کہ “قائدِ اعظم پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے تھے”، اچھا اگر قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کی تقریر سے پہلے اور بعد کی تاریخ کو نظر انداز کرکے اور محض اس ایک ہی تقریر کی غلط تشریح کی بنیاد پر بلفرض یہ مان بھی لیا جائے کہ قائداعظم در حقیقیت پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے تھے، تو کیا یہ بات مان لینے سے پاکستان ایک سیکولر ملک بن جائے گا؟ کیا پاکستان کی غالب آبادی کی مرضی کے بغیر ان پر کامیابی اور امن و امان کے ساتھ ایک ایسا نظام نافذ کیا جاسکے گا جوکہ وہ نہیں چاہتے ہوں؟ اور اگر ایسا کیا گیا تو کیا یہ “انسان” کے “بنیادی حقوق” کے “چارٹر” کے خلاف نہیں ہوگا؟
باقی اب کوئی مانے یا نا مانے، “سیکولر” کے درست معنیٰ اجتماعی زندگی میں لادینیت ہوتی ہیں، یعنی آپ انفرادی زندگی میں کچھ بھی ہوں، مگر اجتماعی زندگی میں “لادین” ہونگے، اب دوسرے مذاہب کے پیروکار تو شائد ایسا کرسکتے ہونگے، مگر مسلمان کے لیئے اسلام پر قائم رہتے ہوئے عملی طور پر ایسا کرنا ہی ناممکن ہے، اور اگر یہ بات نہیں ہوتی تو نبی عربی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی “کفار مکہ” کی مل جل کر حکومت کرنے کی پیشکش کو ٹُھکرا کر سورت “الکافرون” کی تلاوت نہیںفرماتے، جس میں صاف اور واضح بتلایا گیا ہے، تمھارے لیئے تمھارا دین اور ہمارے لیئے ہمارا دین۔ اس سورت کی تفسیر اور پھر بعد میںمدینہ کی حکومت سے ہم کو یہ علم ہوتا ہے کہ سیکولرازم کی جو درست تعریف ہے اور جو قائد اعظم نے بھی اپنی تقریر میںفرمایا تھا یعنی “آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات یا مسلک سے ہو اس کا ریاست کے کاروبار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے” یہ مقصد پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی خطے کے مسلمانوںکو صرف اور صرف “اسلام” کے زیر حکومت ہی حاصل ہوسکتا ہے، کیونکہ انکے ایمان کی تکمیل کے لیئے اللہ کے طرف سے قرآن میں انکو یہ حکم ہے کہ “اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ” اس حکم کی روشنی میں یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخصانفرادی زندگی میں تو اسلام پر عمل کرے مگر اجتماعی زندگی میںاسلام کو چھوڑ کر لادینیت اختیار کرے؟
اسلامُ علیکم و رحتمہ اللہ و برکاتہ
بہت شکریہ دوبارہ اس موضو ع پہ لکھنے کا …الله آپکو جزا دے
عبدالرؤف صاحب نے صحیح نکتہ اٹھایا ہے .. خود کو سیکولر کہنے والے خاص طور پر ایم کیو ایم کے حامی و رہنما بتائیں … حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کیوں ہوئی تھی …
سیکولر ایجنڈا تو کانگریس کا تھا .. مسلم لیگ تو نام سے ظاہر ہے .. ایک مخصوص مذہبی طبقه کی جماعت تھی … جو ووٹ بھی صرف مسلمانوں سے مانگتی تھی .. اور ان کے ہی حقوق کی علمبردار تھی ..
رہی بات ان دانشوروں کی جو پروپگنڈہ کرتے ہیں کے قائد سیکولر تھے .. یہ صرف تفریق چاہتے ہیں … تاکہ معاشرہ اور افراد لڑتے رہیں …
اور یہ مخصوص گروہ جن کو اپنا آئیڈیل بناتا ہے.. جاننے والے جانتے ہیں .. وہ بھی سیکولر نہیں ہیں .. یوروپ میں بھی مذہبی تعلیم دی جاتی ہے(بائبل یہاں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ہے ) .. چرچ کا ٹیکس بھی ہوتا ہے …اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے ..
اگر جرمنی یا UK یا کسی اورمغربی ملک کا ماڈل پاکستان میں نافذ کر دیا جاۓ تو مذہبی طبقه کی تو چاندی ہو جاۓ گی اور ان سیکولر گروہ کی چھٹی …
عبدالرؤف صاحب
سبحان اللہ ۔ بہت خوب ۔ اللہ آپ کے علم حکمت میں اور اضافہ کرے
نعمان صاحب
میں جرمنی ۔ ہالینڈ ۔ بیلجیئم ۔ برطانیہ اور امریکہ میں رہا ہوں ۔ کہیں بھی سیکولرزم پر عمل نہیں ہوتا ۔ یہ ڈھکوسلا ہے ۔ سیکولرزم ہاتھی کے دکھانے والے دانت ہیں جو پُر کشش اور قیمتی بھی ہوتے ہیں ۔ کھانے والے بدصورت دانت اور ہیں جن سے مسلم ممالک کے قدرتی خزانے کھائے جا رہے ہیں
آمین ثم آمین ، یا رب العالمین
اسلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
اسی موضوع پر محترم مبشر نذیر صاحب کے بہترین و اعلٰی خیالات ملاحظہ ہوں:
تھیوکریسی، سیکولر ازم اور اسلام:
دور جدید کے مسلم ممالک میں یہ ایک بڑی بحث ہے کہ حکومت کو سیکولر ہونا چاہیے یا اسلامی۔ اس بحث میں اختلاف کے نتیجے میں ہمارے ہاں دو مستقل طبقے وجود میں آ چکے ہیں جو کہ خود کو سیکولر یا اسلام پسند کہتے ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مسلمانوں کی کوئی ریاست سیکولر ہو سکتی ہے؟ اس معاملے میں اسلام کا حکم کیا ہے؟ اس معاملے میں بعض لوگ سیکولر ازم کی مکمل نفی کرتے ہیں اور اسے خدا کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہیں۔ بعض دوسرے لوگ اسلام اور سیکولر ازم کو ہم آہنگ قرار دیتے ہیں۔
اگر کوئی شخص لادین ہو یا کسی ایسے مذہب پر یقین رکھتا ہو جس میں اجتماعی احکام نہ پائے جاتے ہوں تو وہ باآسانی خود کو سیکولر قرار دے سکتا ہے لیکن ایک شخص کا خود کو بیک وقت مسلمان اور سیکولر قرار دینا ایک عجیب سی بات معلوم ہوتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں ایک سیکولر مسلمان ہوں تو گویا وہ اللہ تعالی سے یہ کہہ رہا ہوتا ہے: “یا اللہ! میں تیرا بندہ ہوں۔ میں انفرادی زندگی میں تیرے ہر حکم پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں البتہ اجتماعی زندگی میں میں تیرے کسی حکم کی پابندی نہیں کروں گا۔ اگر میری حکومت کوئی ایسا قانون بنائے گی جو تیرے حکم کے خلاف ہو گا تو میں تیرا حکم ہرگز نہیں مانوں گا۔” یہ سیکولر مسلمان کی زندگی میں پیدا ہو جانے والا ایک ایسا تضاد ہے جس کا کوئی حل ممکن نہیں ہے۔اگر خود کو سیکولر مسلمان کہنے والے کوئی صاحب اس تضاد کا حل پیش کر سکیں تو مجھے خوشی ہو گی۔حقیقت یہ ہے کہ بیک وقت ایک اچھا سیکولر انسان اور ایک اچھا مسلمان بننا ممکن نہیں ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دین اسلام تھیوکریسی اور سیکولر ازم دونوں سے مختلف تصور پیش کرتا ہے۔ اسلام میں مذہبی طبقے کے اقتدار کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس میں پاپائیت کا کوئی تصور نہیں ہے۔ اسلام میں ہر شخص کا تعلق براہ راست خدا سے ہوتا ہے۔ اسے خدا سے تعلق پیدا کرنے کے لئے کسی واسطے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسلام قطعی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی مذہبی شخص، خدا کے نام پر اپنا اقتدار قائم کرے۔ ایک صاحب علم کے الفاظ میں اسلام میں ہر شخص اپنا پوپ خود ہی ہوا کرتا ہے۔
دوسری طرف اسلام کا سیاسی تصور سیکولر ازم سے مختلف ہے۔ اسلام اپنے ماننے والوں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دین میں پورے کے پورے داخل ہوں، اس کے تمام احکام کو مانیں اور ان پر عمل کریں۔ دین پر جزوی عمل کی گنجائش اسلام میں نہیں ہے۔ کوئی مسلمان یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ذاتی زندگی میں تو دین کے احکام پر عمل کروں گا مگر اجتماعی زندگی میں، دین سے کوئی واسطہ نہ رکھوں گا۔
جدید دور میں مذہبی ریاست کے بارے میں چند اور سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ قرون وسطی میں تو بادشاہت اور مذہبی راہنماؤں کے گٹھ جوڑ سے یہ معاملہ چل گیا۔ جدید جمہوری دور میں اس کی صورت کیا ہونی چاہیے؟ میری نظر میں اس مسئلے کا سب سے بہترین حل پاکستان کے 1973ء کے آئین میں پیش کیا گیا ہے۔ اس بات سے ان لوگوں کو حیرت ہو گی جو کہ پاکستان کی ہر شے کو کمتر سمجھتے ہیں اور کسی بھی معاملے میں مثال کے لئے باقی دنیا کی طرف دیکھتے ہیں۔
پاکستان آئینی طور پر ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے۔ یہ تھیو کریٹک اسٹیٹ نہیں ہے جس میں مذہبی راہنماؤں کا ایک ٹولہ اپنی پسند و ناپسند کو خدا کے نام پر لوگوں پر مسلط کر سکے۔ آئین کے مطابق پاکستان کے قانون ساز ادارے عوام کے ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں اور انہیں قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔ ظاہر ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کا عالم دین ہونا ضروری نہیں ہے۔ ان کے لئے یہ طے کرنا ایک مشکل کام ہے کہ کوئی قانون بناتے ہوئے اللہ تعالی کے احکام کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے ایک آئینی ادارہ “اسلامی نظریاتی کونسل” کے نام سے بنایا گیا ہے۔
یہ مختلف مکاتب فکر کے اہل علم پر مشتمل ایک ادارہ ہے جو پارلیمنٹ کے لئے مشاورتی کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں قوانین کے مسودوں کا شریعت کے ماخذوں کی روشنی میں جائزہ لیا جاتا ہےاور اپنی سفارشات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کر دی جاتی ہیں۔ اس کے بعد ان سفارشات کی روشنی میں قانون کے مسودے میں ضروری تبدیلیوں کے بعد اسے پارلیمنٹ سے منظور کروا لیا جاتا ہے۔اگر کوئی شہری یہ سمجھتا ہے کہ کسی قانون کی کوئی شق قرآن و سنت کے منافی ہے تو وہ اس قانون کو آئینی عدالتوں میں چیلنج کر سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غیر مسلم اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی گئی ہے اور اسلام کو ان پر زبردستی مسلط نہیں کیا گیا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ وہ ممالک جو جمہوریت اور شرعی قانون کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے پاکستان کے نظام میں ایک مثال موجود ہے۔ اس صورتحال کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انتخاب کے بعد ارکان پارلیمنٹ کو ضروری اخلاقی اور دینی تعلیم دی جانی چاہیے تاکہ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو سمجھ سکیں۔
اس ضمن میں ایک اور اچھی مثال ملائشیا نے قائم کی ہے۔ ان کی آبادی کا ساٹھ فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ملائشیا میں حکومت کی سطح پر اسلامی قوانین نافذ ہیں مگر ان کا اطلاق صرف مسلمانوں پر کیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے غیر مسلم اقلیتوں کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ اسلام کو ان پر جبراً مسلط کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان کی مذہبی آزادی برقرار رہتی ہے اور انہیں اپنی آزادانہ مرضی سے اسلام قبول کرنے یا نہ کرنے کا موقع حاصل رہتا ہے۔ مسئلے کا یہ حل کوئی نیا نہیں بلکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہود پر تورات ہی کے قوانین نافذ کیے جاتے تھے۔ مسلمانوں کی تیرہ سو سالہ تاریخ میں یہی حل اختیار کیا گیا۔ اسلام کو جبراً مسلط کر دینے سے غیر مسلموں کے دل میں اسلام کی محبت کبھی پیدا نہیں ہو سکتی۔ اس کے برعکس ایسا کرنا انہیں اسلام سے دور لے جا سکتا ہے۔
ایک مذہبی جمہوری ریاست میں ایک مسئلہ اور پیدا ہو جاتا ہے۔ تجربے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذہبی راہنما اگر سیاست میں آئیں تو وہ سیاست کو تو کیا دین کے مطابق کریں گے، وہ خود سیاست کی کرپشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہمارے پاکستان میں مذہبی سیاستدانوں میں سیکولر سیاستدانوں سے شاید زیادہ کرپشن پائی جاتی ہے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ انہیں سڑکوں پر لا کر دوسروں کی حق تلفی کروائی جاتی ہے۔ پرمٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔ عوام کے فنڈز خورد برد کیے جاتے ہیں۔ مذہب کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا جاتا ہے۔ خدا کے نام پر نفرتیں پھیلائی جاتی ہیں۔لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے۔ لاشوں کی سیاست کی جاتی ہے۔ یہ سب وہ کرتے ہیں جو خود کو “اسلامی سیاستدان” کہتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ صورتحال صرف مذہبی ریاست کے ساتھ خاص نہیں ہے۔ سیاست میں اس قسم کی کرپشن مذہبی اور سیکولر ہر قسم کی ریاستوں میں پائی جاتی ہے۔ دنیا میں بہت سے ایسے ممالک موجود ہیں جو خود کو سیکولر کہتے ہیں اور وہاں مذہب نہیں بلکہ کسی اور نام سے اسی طرح کی کرپشن پائی جاتی ہے۔اس کا حل سیاست اور مذہب کو الگ کرنا نہیں ہے بلکہ معاشرے کی اخلاقی تربیت ہے جس کا تقاضا نہ صرف تمام مذاہب کرتے ہیں بلکہ خود جدید سیکولر معاشروں میں اس کو بے پناہ اہمیت دی جاتی ہے۔
نقل شدہ : http://www.mubashirnazir.org/ER/0020-Turkey/L0020-0007-Kamalism.htm
میرے بھائی ١١ اگست کے تقریر کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں ہے.۔۔۔۔
حمزہ بلوچ صاحب
آپ درست کہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ تقریر فی البدیع تھی اور اس زمانہ میں ٹیپ رکاردر نہیں تھے جو اسے ریکارڈ کر لیا جاتا
شاہد اپ نے بی بی سی کے اس زمانے کے دوسکومنٹری نہیں دھکے. میرا کہنے کا مطلب یہ نہ تھا کے یہ میں ١١ اگست کی تقریر ایکجھوٹ سمجتھا ہوں.
جو کے سیکولر لوگوں نے ہوا دی ہوئی ہے
عجب اتفاق ہے کہ وہ کوئی اسلام سے منحرف مذہبی گروہ ہو، خود ساختہ جلاوطن ہو، دیس بھگوڑا ہو یا پیشہ ور بھتہ خور قاتل، جسے بھی انگلستان کی شرزمیں پر باقائدہ پناہ اور اعزازی شہریت کے ساتھ ریڈی میڈ پلیٹ فارم عطا کر کے تمام تر پذیرائی سے نوازا جاتا ہے اسی صلیبی بغل بچے کو قائد اعظم کے سیکولر ہونے کا شبہء یقین ہو جاتا ہے ۔کیا کہیں ماسوائے یہ کہ ۔۔۔۔۔
اے فتنہء اغیار کی حرفت کے مصاحب ۔۔اے دستِ فرنگی ترے کردار پہ لعنت
درویش فقیروں پہ صدا رحمتِ افلاک ۔۔ محلوں میں بسے زر کے خریدار پہ لعنت
سدا خوش آباد و خوش مراد