وطنِ عزیز میں بے ہنگم ٹریفک میں پھنسے جب طبیعت بیزار ہوتی ہے تو کبھی کبھی لمحہ بھر کیلئے جسم میں تازگی آ جاتی ہے ۔ اس پر میں سوچتا ہوں کہ اللہ نے جو بنایا ہے کیا خُوب بنایا ہے ۔ یہ تازہ لمحہ وہی رکشے اور ویگنیں مہیاء کرتے ہیں جن کا بیزار کرنے میں حصہ ہوتا ہے ۔ ایسے کچھ عکس میرے دوست نے بھیجے ہیں جو انجنیئرنگ کالج میں میرا ہمجماعت بھی تھا ۔ چند ملاحظہ ہوں
میں (افتخار اجمل بھوپال) آغا شاہی ایونیو پر گھر آتے ہوئے شاہراہ کشمیر والے چوراہے پر رُکا تو میرے سامنے یہ ویگن کھڑی تھی جو کہ کرائے پر چلنے والی نہیں تھی
بہت عمدہ جی۔
واقعی میں پاکستانی لوکل گاڑیوں پہ باکمال قسم کی شاعری دیکھنے کو ملتی ہے۔ مثلآ
چینی کی پلیٹ میں چاول کیوں دھوتی ہو
چار دن کی زندگی ہے، نارض کیوں ہوتی ہو
بہت عمدہ ، ہماری کلیکشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا آپ نے
آوارہ فکر و علی صاحبان
حوصلہ افزائی کا شکریہ
واقعی ہمارئے ملک مین گاڑیوں کا آرٹ اور اسکے اوپر اشعار لکھنا ایک الگ فن بن چکا ہے۔
اور طرح طرح کے اشعار لکھے ہوتے ہیں گاڑیوں پر۔
جن میں سے بعضے تو کافی سبق آموز ہوتے ہیں۔