کُلُ عام انتم بخیر
تمام مسلم محترم بزرگوں ۔ بہنوں ۔ بھائيوں اور پيارے بچوں بالخصوص قارئین اور ان کے اہلِ خانہ کی خدمت ميں عيدالفطر کا ہديہِ تبريک پيش کرتا ہوں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے
اللہ سبحانُہُ و تعالٰی آپ سب کے روزے اور عبادتيں قبول فرمائے اور آپ سب کو دائمی عمدہ صحت ۔ مُسرتيں اور خوشحالی سے نوازے ۔ آمين ثم آمين ۔
آیئے سب انکساری ۔ رغبت اور سچے دِل سے دعا کریں
اے مالک و خالق و قادر و کریم
رمضان المبارک میں ہمارے روزے اور دیگر عبادتیں قبول فرما
اپنا خاص کرم فرماتے ہوئے ہمارے ہموطنوں کو آپس کا نفاق ختم کر کے ایک قوم بننے کی توفیق عطا فرما
ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھ
ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے
ہمارے حکمرانوں کو سیدھی راہ پر چلا اور اگر وہ اس قابل نہیں تو ان سے ہماری خلاصی کرا دے
اور ان کی جگہ دیانتدار حکمران نصیب فرما
اور اسے صحیح طور مُسلم ریاست بنا دے
آمین ثم آمین
آمین ۔ ۔ ۔ یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
السللام علیکم
میری طرف سے آپ کو اور آپ کی تمام فیملی کی خدمت میں عید کی پیشگی مبارک باد پیش ہے ۔
اللہ آپ کی ہم سب کی ساری دعاؤں و عبادتوں کو قبول فرمائے ۔اللہ آپ کو بے حد خوش رکھے کیونکہ پیغام میں پہل جو فرمائی ہے
کوثر بیگ صاحبہ
شکریہ ۔ اللہ جزائے خیر دے
میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں
اپ کو اور اپ کو بھی بہت بہت عید مبارک
آپ اور آپ کے اہل خانہ کو بھی بہت بہت عید مبارک
مومن کیلیے ہر وہ دن عید ھے جس دن وہ گناہ نہ کرے ( حضرت علی علیہ سلام )
علی چوہدری صاحب
درست لیکن عیدین تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے مقرر کی تھیں
چچا جان عید مبارک قبول کیجئے
بہت دور چلے گئے ہیں کہ آج عید منا رہے ہیں
ہماری تو متفقہ طور پر عید کل ہی ہے
عید مبارک آپ کو