مرد ہونی چاہیئے خاتون ہونا چاہیئے
اب گرائمر کا یہی قانون ہونا چاہیئے
رات کو بچّے پڑھائی کی اذیّت سے بچے
ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیئے
دوستو انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیئے
نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانیئے
آپ کے بچّے کو افلاطون ہونا چاہیئے
صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لئے
کوئی اوپر سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیئے
انور مسعود
بہت خوب
عمدہ ہے۔ آجکل کے تناظر میں اگر شعر نمبر 2 ’شاعر سے معزرت کے ساتھ‘
میں ٹی وی کی جگہ واپڈا لگا دیا جائے تو بہتر ہے۔ آجکل پڑہائی کی اذیت سے لوڈشیڈنگ بچاتی ہے۔
کوثر بیگ صاحبہ و اسد صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ
ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺭﺩﻳﻒ ﺩﻳﮑﮫ ﮐﮯ ﻳﮧ ﺷﻌﺮ ﻳﺎﺩ ﺁﮔﻴﺎ
ﺍﭘﻨﯽ ﻳﺎﺩﻭﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﻮ ﺍﮎ ﺩﻥ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯽ ﺩﻳﮟ ﮨﻤﻴﮟ
ﻋﺸﻖ ﮐﮯ ﺣﺼﮯ ﻣﻴﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ
سعید صاحب
خوب ریف ملایا ہے
بہت خوب انور مسعود صاحب کا یہ کلام میں نے اُن کی زبانی بھی سُنا ھوا ھے – لیکن آج اس کو پڑھ کر اظہار رائے کا موقع پا کر ھاتھوں کو روک نہ پائ – شئیرنگ کے لئے بہت شکریہ