سُنا ہے کہ پيار اچانک ہو جاتاہے
مسئلہ يہ ہے کہ پتہ کيسے چلے کہ پيار ہو گيا ہے ؟
1 ۔ فلموں اور ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے
جب سانسيں تيز ہونے لگيں
يا
دِل زيادہ دھڑکنے لگے
يا
رات کی نيند اور دن کا چين جاتا رہے
تو سمجھو پيار ہو گيا
مشورہ
مندرجہ بالا ميں سے کوئی بھی عارضہ ہو تو بہتر ہو گا کہ امراضِ قلب کے ڈاکٹر سے رجوع کيا جائے ۔ کہيں ايسا نہ ہو کہ دير ہو جائے ۔ محبت دھری رہ جائے اور بندہ پار ہو جائے
2 ۔ ایک گانا ہے
جب پيار کسی سے ہوتا ہے
اِک درد سا دل ميں ہوتا ہے
کچھ پيار کرنے والوں اور واليوں کو انٹر ويو کيا تو اُنہوں نے دل کے درد سے انکار کيا البتہ اتنا بتايا کہ زيادہ سموسے يا گول گپّے کھا جانے سے پيٹ ميں درد ہوا تھا
3 ۔ پيار کی گلی سے گذر کر آرام کرنے والوں اور واليوں سے تبادلہ خيال کيا تو بتايا گيا
جب لڑکا جان چھُڑائے
لڑکی پيچھے بھاگی آئے
تو سمجھو پيار ہو گيا
میرا بلاگ ان ھونے کا مسلئہ فیڈ بیک پر رکا ھوا ھے پلیز میری مدد کیجیے -مین کیمپیوٹر کی ٹرینگ نہیں لی ھوئ اس لئے مجھے بہت سی باتوں کا علم نہین ھے –
اچھا ھے -سیئرنگ کے لیے شکریہ
شاہین بی بی صاحبہ
میرے بلاگ کو رونق بخشنے کا شکریہ ۔ مجھے آپ کا مسئلہ سمجھ نہیں آیا ۔ کچھ وضاحت کر دیجئے تو بندے سے جو کچھ ہو سکا خدمت کیلئے حاضر ہے
شاہین بی بی صاحبہ
حوصلہ افزائی کا شکریہ