میں نے اس بلاگ کی ہوسٹنگ امریکا کی ایک معروف اور قابلِ اعتماد کمپنی کے سرور پر رکھی ہوئی تھی ۔ پی ٹی سی ایل کی مہربانیوں کے نتیجہ میں پی ٹی سی ایل اور اُن کے طفیلی انٹر نیٹ رکھنے والے قارئین کو میرا بلاگ کھولنے میں دقعت ہوتی تھی
قارئین کی فرمائش پر میں نے وطنی کمپنی کی ہوسٹنگ لے لی اور وہی ہوا جس کا انتباہ انہی دنوں چند تجربہ کار قارئین نے کر دیا تھا
چنانچہ مجھے ہوسٹنگ تبدیل کرنا پڑ رہی ہے اپنے بلاگ اور دیگر مواد کا جو میرے بلاگ سے کہیں زیادہ ہے کا ڈاؤن لوڈ آج اِن شاء اللہ شروع کر دیا جائے گا ۔ نئی ہوسٹنگ لینے اور بلاگ اُس پر منتقل کرنے میں چند دن لگ جائیں گے
اسلئے ہو سکتا ہے کہ میرا بلاگ آج کے بعد کچھ دن نہ کھلے
میں معذرت چاہتا ہوں اس بات کی لیکن یہ سچ ہے۔آج تک جب میں آپ کے بلاگ پر آیا ہوں تو مجھے ہمیشہ آپ کی ہوسٹنگ کے مسئلوں والی تحریر ہی نظر آتی ہے۔بھائی صاحب آپ کیوں گلی گلی والی ہوسٹنگ کمپنیاں لے رہے ہیں مشہور ہوسٹنگ کمپنیوں سے حاصل کریں ہوسٹنگ ۔ میرے لحاظ سے سب سے اچھی ہوسٹنگ کمپنی بلاگنگ کے لحاظ سے بلو ہوسٹ ہے ۔ آپ ان کی ہوسٹنگ خرید لیں اس طرح آپ کے مسئلے حل ہوسکتے ہیں ۔
میرے پاس کھل رہا ہے جی
محمد بلال خان صاحب
مطلب یہ ہوا کہ آپ میرے بلاگ پر پچھلے دو سال میں صرف دو بار تشریف لائے ہیں ۔ آپ کے مشورہ کیلئے شکر گزار ہوں لیکن میں اس سے بہت بہتر سرور استعمال کر چکا ہوں جسے پی ٹی سی ایل والے بلاک کرتے رہتے تھے اپنی نا اہلی کے سبب ۔ اور میں بلاک کھُلواتا رہتا تھا
ارتقاءِ حیات صاحبہ
کھُلتا تو رہنا تھا سوائے اس کے کہ نئے سرور پر مُنتقل ہونے سے پہلے پرانے سرور والا میرا بلاگ بند کر دے
جی بلکل آپ نے اندازہ بلکل درست لگایا ہے