میری بڑی بہن جس نے میری ماں کی 1980ء میں وفات کے بعد میرے ۔ میری بیوی بچوں اور پوتیاں اور پوتے کیلئے میری ماں کا سایہ فراہم کئے رکھا ۔ وہ کچھ دنوں سے سخت نگہداشت کے کمرے میں آکسیجن کے سہارے لیٹی ہے
اے میرے مالک و خالق الرّحمٰن و الرّحیم و قادر و کریم ۔ میرا تیرے سِوا کوئی نہیں ہے ۔ میں کس کے پاس جاؤں اور کس سے فریاد کروں ؟
اے اللہ گناہوں کی بخشش دینے والے ۔ میرے کردار کی طرف نظر کرنے کی بجائے اپنی رحمت کی طرف نظر کر کہ تیری تو صفت ہی یہی ہے
ہم سب کی دعاؤں کو قبولیت بخش دے اور میری بہن کو جس نے میرے علم اور مشاہدے کے مطابق کبھی کسی کا بُرا کرنا تو کیا کبھی بُرا سوچا بھی نہیں اُسے صحت عطا کر دے
اے میرے پیارے اللہ سب تیرے علم میں ہے کہ میری یہ بہن یتیم بچیوں کی شادیوں کے پورے پورے اخراجات اُٹھاتی رہی ۔ ناداروں کی امداد کرتی رہی اور میرے سمیت سب چھوٹے بہن بھائیوں کو ان کاموں پر اُکساتی رہی ۔ آج وہ ہسپتال میں بے بس پڑی ہے
میرے اچھے اللہ ۔ مرنا تو بر حق ہے کہ جو اس دنیا میں آیا ہے اُس نے واپس لوٹنا ہے ۔ میری صرف اتنی استدعا ہے کہ میری پیاری بہن کے عضؤ اور احساسات بحال کر دے
تمام قارئین سے دعا کی درخواست ہے
ﺁﻣﻴﻦ ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺁﻣﻴﻦ
اللہ تعالیٰ آپکی ہمشیرہ کی مشکلات آسان فرمائے اور آپکی دعائوں کو انکے حق میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین
ﺁﻣﻴﻦ ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺁﻣﻴﻦ
اللہ پاک آپ کی بہن کو صحت و تندرستی دے
آمین
آپکی بڑی بہن کے لئے نیک تمنائیں
امید کرتا ہوں کہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائینگی۔
الله رب العزت آپکی ہمشیرہ کو جلد صحت کلّی دے عافیت کے ساتھ ….اآمین
ﺁﻣﻴﻦ ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺁﻣﻴﻦ
سعید ۔ ڈاکٹر جواد احمد خان ۔یاسر ۔ عدنان شاہد ۔ محمد شعیب ۔ نعمان اور عدنان مسعود صاحبان
جزاکم اللہ خیراٌ
آمین۔اللہ تعالیٰ آپکی بہن کو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔
درویش خراسانی صاحب
جزاک اللہ خیراٌ