ورڈ پریس پر بلاگ رکھنے والوں سے التماس ہے کہ وہ توجہ دیں اور میری مُشکل حل کریں
میں مندرجہ ذیل بلاگوں پر آج سے قبل بغیر کسی مُشکل کے تبصرے کر چکا ہوں
http://tehreemtariq.wordpress.com
http://aqilkhans.wordpress.com
http://dinraat.wordpress.com
کل یعنی مورخہ 18 مارچ 2012ء کو میں نےان بلاگوں پر تبصرہ لکھا ۔ جب شائع کرنے کی کوشش کی تو شائع نہ ہوا اور مندرجہ ذیل عبارت لکھی ہوئی نمودار ہوئی
That email address is associated with an existing WordPress.com (or Gravatar.com) account. Please click the back button in your browser and then log in to use it.
آپ کا پیغام کل spam میل میں آیا ہوا تھا۔
شاید ۔ ۔ ۔ابھی تک ایکسپرٹس حضرات کی نظروں سے یہ تحریر نہیں گذری ؟؟؟
مجھے علم نہیں ایسا کیوں ہوا
ترمیمات میں کوئی تبدیلی نہیںکی ہے
شائد ورڈد پریس کے سرور کی جانب سے کوئی تبدیلی کی گئی ہو
جس کا مجھے علم نہیں ہے
آپ کے علاوہ دیگر تبصرہ جات تو موصول ہو رہے ہیں
کوئی تکنیکی ماہر ہی اس کا جواب دے سکے گا
میری مہارت اس قابل ہوتی تو آپ سے مدد کی درخواست نہ کی ہوتی
میرے خیال سے بلاگ مالکان نے بلاگ کے تبصرہ کے نظام میںکوئی چھیڑ چھاڑ کی ہے ،میں نے آپکو ایک ای میل ارسال کی ہے وہ چیک کر لیں
نہیں بھائی یاسر
ایسی کوئی بات نہیں ہے
ان نطاموں کا کھیل آتا ہی نہیں ہمیں اس لئے جاتے ہی نہیں ہم
ام تحریم صاحبہ
یہ چھیڑ چھاڑ ورڈ پریس والوں نے کی ہے