يہ چمن زار ہے اِن شاء اللہ يہاں غُنچے کھِلتے رہيں گے
اسلام آباد سے 75 کلو ميٹر دور ايبٹ آباد کے مضافاتی علاقہ بلال ٹاؤن کے رہائشی اور مقامی سکول ميں نويں جماعت کے طالبعلم 14 سالہ سکندر محمود بلوچ نے ماشاء اللہ مائيکروسافٹ کا سب سے کم عمر سند يافتہ پيشہ ور [Youngest Microsoft Certified Professional] بننے کا اعزاز حاصل کيا ہے
سکندر محمود نے مائيکرو سافٹ اور گوگل کے منظور شدہ کمپيوٹر چلانے کے 7 نظام [certified computer operating systems] تيار کئے ہيں ۔ مزيد يہ کہ اس چھوٹی عمر ميں سکندر محمود کمپيوٹر کی 107 تعميری زبانوں [computer engineering languages] کا مستند ماہر [certified expert] ہے ۔ اپنی محنت کے نتيجہ ميں سکندر محمود قبوليت [acknowledgement] کی 25 اسناد مائيکرو سافٹ اور گوگل سے حاصل کر چکا ہے اور اس نے ايک ديسی وائرس مخالف نظام [indigenous anti-virus system] بھی بنايا ہے
سکندر محمود بلوچ 9 سال کی عمر ميں ايک کمپيوٹر چلانے کا نظام تيار کر کے بھی ريکارڈ قائم کيا تھا
بھائی اس کا پہلے ہی میڈیکل چیک اپ کرا لینا چاہیے یہ آئی ٹی ہمارے بچوں کو راس نہیں آ رہی کچھ
ہاں۔ وقت پر چیک اپ کرا لینا اچھا رہے گا۔
اور نفسیاتی چیک اپ بھی کرا لینا چاہیے۔ کہیں آپ کے جیسا نہ بن جائے۔
اللہ پاکستان کا مستقبل مزید روشن فرمائے
آمین