اگر انڈہ بيرونی طاقت سے ٹوٹے تو اس ميں زندگی کی اُميد نہيں رہتی
اگر انڈہ اندرونی طاقت سے ٹوٹے تو زندگی شروع ہوتی ہے
معاملہ ايک فرد کا ہو يا پوری قوم کا
ہميشہ اندر سے شروع ہونے والی تبديلی فعال ۔ مفيد اور پائيدار ہوتی ہے
اگر انڈہ بيرونی طاقت سے ٹوٹے تو اس ميں زندگی کی اُميد نہيں رہتی
اگر انڈہ اندرونی طاقت سے ٹوٹے تو زندگی شروع ہوتی ہے
معاملہ ايک فرد کا ہو يا پوری قوم کا
ہميشہ اندر سے شروع ہونے والی تبديلی فعال ۔ مفيد اور پائيدار ہوتی ہے
جی بالکل من نا بدلے تو تن کیسے بدلے
مگر ہوشیار اگر اندر والے بھی باہر والوں سے نہ ملے ہوئے ہوں، جیسے میمو گیٹ کیس، اسامہ کی گرفتاری کے دوسرے دن صدر معظم کا مضمون اور خفیہ معاہدے، پنجابی میں کہتے ہیں کتی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔
بہت خوبصورت بات کی ہے سر جی آپ نے مجھے بھلے شاہ یاد آ گئے
عمر گوائی وچ مسیتی
اندر بھریا نال پلیتی
ایک اور جگہ فرماتے ہیں
میری بکل دے وچ چور
پھر کہتے ہیں
پڑھ پڑھ لکھ لکھ لاویں ڈھیر
ڈھیر کتاباں چار چفیر
گردے چانن وچ ہنیر
پچھو راہ تے خبر نہ سار
یہ اندر کا اندھیرا دور ہو گا تو بات بنے گی۔ معاملہ بہرحال اندر کا ہی ہے۔ علامہ صاحب کہتے ہیں
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
فرد کی تبدیلی اندر سے ہی ہو گی اور جب فرد تبدیل ہو گا تو قوم بھی بدل جائے گی۔
(میں نے کئی دفعہ آپ کے بلاگ پر آنے کی ناکام کوشش کی شاید کوئی تکنیکی خرابی تھی اس لیے نہ آ سکا)
مرزا غلام عباس صاحب
حوصلہ افزائی کا شکريہ ۔ ميرا بلاگ جس سرور پر ہے وہ وسيع اور قابل اعتماد ہے ۔ مشکل يہ ہے کہ پی ٹی سی ايل والے کسی ناپسنديدہ ويب سائٹ کو بند کرنا چاہتے ہيں تو آسان کام کرتے ہيں کہ پورا سرور ہی بلاک کر ديتے ہيں ۔ اس سلسلے ميں ميرے ساتھ ساتھ کئی قارئين بھی اُن سے شکايات کرتے رہتے ہيں ۔ بلاکنگ ہٹا دی جاتی ہے اور پھر لگ جاتی ہے ۔ اب ميں کوشش کر رہا ہوں کہ کسی ايسے سرور پر ہوسٹنگ مل جائے جو پاکستان ميں چل رہا ہو ۔ ايک مہربان نے وعدہ تو کيا ہے ۔ اِن شاء اللہ اس ماہ کے آخر تک ميرا يہ بلاگ اُس ويب سائٹ پر منقل ہو جائے گا اور پھر اِن شاء اللہ سب آسانی سے ميرا بلاگ کھول اور پڑھ سکيں گے