يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ آسْتَغِيث

ميں بہت احسانمند اور شکر گذار ہوں اُن قارئين کا جنہوں نے ميری بيگم کی جلد شفاء کيلئے دعا کی ہے ۔ اللہ کريم جزائے خير دے اور سب کو صحتمند ۔ خوش اور خوشحال رکھے ۔ آمين

کل يعنی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو شام 6 بجے ميری بيگم کی طبيت پھر اچانک خراب ہوئی ۔ خون کا دباؤ تيزی کے ساتھ بہت زيادہ اور کم ہونے لگا ۔ دل کی دھڑکن کبھی بہت تيز ہو جاتی اور کبھی دل ڈوبتا ہوا محسوس ہوتا ۔ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے ۔ سانس لينے ميں دقت ہونے لگی

اُسی وقت ہسپتال بھاگنے کے سوا چارہ نہ تھا ۔ ميں اور بيٹی نے کسی طرح سنبھال کر اُسے پورچ ميں کھڑی کار ميں لٹايا اور 10 منٹوں ميں ہسپتال پہنچے جہاں اُسے سيدھا سخت نگہداشت کے کمرے ميں ليجايا گيا ۔ نرس نے فوراً آکسيجن لگا کر مانيٹر بھی لگا ديا ۔ ميڈيکل کالج کے ايک پروفيسر ماہر امراضِ قلب سے رابطہ کيا اور ھدايات ليتی رہی ۔ دوا دارو بشمول ايک ٹيکہ کے کيا گيا ۔ سوا 9 بجے رات طبيعت سنبھلی تو واپس گھر آئے

21 جون سے اب تک يعنی 44 دنوں ميں يہ صورتِ حال پانچويں بار ہوئی ہے ۔ صرف اس بار نبض 50 سے نيچے نہيں گئی تھی ورنہ پہلے 30 تک چلی جاتی تھی ۔ ميں پورے خاندان بلکہ برادری اور دوستوں ميں بہت حوصلہ مند ۔ بُردبار اور باتدبير مشہور ہوں مگر ايسی صورتِ حال ميں ميری بردباری ۔ تحمّل اور عقل بيکار نظر آنے لگتے ہيں کيونکہ ميں صورتِ حال ميں کوئی بہتری پيدا کرنے سے معذور ہوتا ہوں

ہمدرد قارئين سے استدعا ہے کہ اللہ تعالٰی کے حضور ميں دعا کرتے رہيں کہ اللہ ہماری غلطياں معاف فرمائے اور سب مريضوں کو شفاء مرحمت فرمائے

ميرا خيال تھا کہ بيگم اس سال رمضان ميں اپنے پر زيادہ بوجھ نہ ڈالے مگر عادت بدلنا مشکل ہوتا ہے ۔ محلے کی چند خواتين کی فرمائش پر ہميشہ کی طرح عشاء کے وقت نماز تراويح کے ساتھ تفسير قرآن شريف شروع کر دی جس کا دورانيہ 2 گھنٹے سے کچھ اُوپر ہوتا ہے جو گذشتہ رات نہ ہو سکا ۔ دن ميں اپنے طور پر بھی تلاوت اور ملازمہ نئی رکھی ہے اُسے ھدايات بلکہ سر کھپانا ۔ ہمارے ہاں دی نيوز اور ڈان اخبار آتے ہيں جنہيں پڑھنا بھی لازمی سمجھتی ہے ۔ روزے نہيں رکھ رہی مگر نمازِ تہجد نہيں چھوڑتی ۔ اور پھر ميری فکر کہ سحری کو کھانا درست اور وقت پر مل جائے ۔ اللہ کی بندی کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں تو کہتی ہے “ميں کيا کرتی ہوں ؟ آپ زيادہ تھکتے ہيں اپنی صحت کا خيال نہيں رکھتے”۔ اس پر الفاظ ميرے حلق ميں پھنس کے رہ جاتے ہيں

This entry was posted in آپ بيتی, روز و شب, گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

22 thoughts on “يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ آسْتَغِيث

  1. SHOAIB

    اسی کو کہتے ہیں‌ سچا پیار کہ دونوں رکھیں ایکدوسرے کا خیال
    آپ اور آپکی بیوی کی صحتیابی کیلئے نیک تمنائیں رکھتا ہوں ۔

    شعیب

  2. Pingback: يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ آسْتَغِيث | Tea Break

  3. محمد سلیم

    أسأل الله العظيم رب العرش الكريم أن يشفيه ويعافيه – اللهم أشف أنت الشافي المعافي
    اللهم أشف شفاءً لا يغادر سقما – اللهم أشف كل مريض يارب العالمين
    أسأل الله العظيم رب العرش الكريم أن يشفيه ويعافيه – اللهم أشف أنت الشافي المعافي
    اللهم أشف شفاءً لا يغادر سقما – اللهم أشف كل مريض يارب العالمين
    أسأل الله العظيم رب العرش الكريم أن يشفيه ويعافيه – اللهم أشف أنت الشافي المعافي
    اللهم أشف شفاءً لا يغادر سقما – اللهم أشف كل مريض يارب العالمين

  4. محمد سعید پالن پوری

    اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور کرم والا معاملہ فرمائے
    الہم لا یغادر مریضا الا شفیتہ
    الہم انا نسئلک العفو و العافیہ فی الدنیا و الآخرہ

  5. عدنان شاہد

    اللہ پاک آنٹی جی کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
    آمین
    اور آپ دونوں کے پیار میں بے حساب اضافہ فرمائے
    آمین

  6. حجاب

    میں نے یہ والی پوسٹ پڑھی پہلے کا تو پتہ ہی نہیں چلا ۔۔ اللہ تعالیٰ آنٹی کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا کرے آمین ۔۔

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد سعید پالن پوری ۔ جاويد گوندل و عدنان شاہد صاحبان اور حجاب صاحبہ
    نيک خواہشات اور حوصلہ افزائی کا شکريہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خير دے ۔ اللہ آپ کو تندرست ۔ خوش اور خوشحال رکھے

  8. تحریم

    اللہ آپ اور آپ کے خاندان کو صبر کے ساتھ یہ وقت اور آپ کی اہلیہ کو جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائے
    یقین کیجئے آپ کے لئے اور اب آپ کے لئے ہر نماز میں خاص دعا کرتی ہوں اللہ صحت عطا فرمائے
    آمین

  9. اسماء خان

    اللہ تعالٰی آپ کی اہلیہ محترمہ کو جلد صحت عطا فرمائے۔

    آپ کا بلوگ اکثر غائب کیوں ہوجاتا ہے؟؟؟؟ :-?

  10. شاہدہ اکرم

    مُحترم اجمل انکل ،،،
    السلامُ علیکُم،،میں نے کل رات ہی آپ کی پوسٹ دیکھی اور آنٹی جی کی طبیعت کے مُتعلِق پڑھا بہُت پریشانی ہُوئ لیکِن اللہ تعالیٰ سے پُوری اُمید ہے کہ وُہ جلد آنٹی جی کو مُکمل طور پر صِحتیاب کر دیں گے آپ بِالکُل فِکر نا کریں بس اپنا بھی بہُت خیال رکھیں کیُونکہ اگر آپ نے اپنے آپ کو تھوڑا بھی پریشان ظاہِر کیا تو آنٹی جی اور زیادہ پریشان ہوں گی ہم سب آپ کے لِئے بہُت بہُت دُعا گو ہیں اُنہیں ضرُور بتا دیجیئے گا اور اُن کی طبیعت کے مُتعلِق ہمیں بتاتے بھی رہیں،،اِنشاءاللہ سب بہتر ہوگا،،

  11. افتخار اجمل بھوپال Post author

    تحريم صاحبہ ۔ اسماء خان صاحبہ ۔ فکرِ پاکستان صاحب اور شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلام عليکم و رحمة اللہ
    نيک خواہشات کا شکريہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خير دے اور تندرست ۔ خوش اور خوشحال رکھے
    اسماء خان صاحبہ ۔ ميرا بلاگ کہيں نہيں جاتا ۔ يہ ہمارے پی ٹی سی ايل کا کمال ہے ۔ غلط قسم کی ويب سائٹ کو بلاک کرنے کی بجائے کبھی کبھی پورے سرور کو ہی بلاک کر ديتے ہيں ۔ کئی بار اُن کے ساتھ منت سماجت اور متعدد بار جنگ بھی ہو چکی ہے ۔ چند ايک بار تو پی ٹی اے کو شکائت کر کے درست کروايا ۔
    شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ آپ کا تبصرہ نجانے کيوں 2 بار سپيم ميں گوشہ نشين تھا ۔ وہاں سے نکال کر لايا ہوں

  12. نورمحد

    اللہ تعالی ہر قسم کی بیماری و بلا سے آپ کی اہلیہ اور آپ کے خاندان کو محفوظ رکھے ۔ آًمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.