سب مُسلم بزرگوں بہنوں بھائیوں بھتیجیوں بھتیجوں بھانجیوں بھانجوں پوتيوں پوتوں نواسيوں نواسوں کو اور جو اپنے آپ کو اِن میں شامل نہیں سمجھتے اُنہیں بھی رمضان کريم مبارک
اللہ الرحمٰن الرحيم آپ سب کو اور مجھے بھی اپنی خوشنودی کے مطابق رمضان المبارک کا صحیح اہتمام اور احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
روزہ صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ کے احکام پر مکمل عمل کا نام ہے
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کا حُکم
سورت 2 ۔ البقرہ ۔ آيات 183 تا 185
اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ
چند روز ہیں گنتی کے پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا مسافر تو اس پر ان کی گنتی ہے اور دِنوں سے٣اور جن کو طاقت ہے روزہ کی ان کے ذمہ بدلا ہے ایک فقیر کا کھانا پھر جو کوئی خوشی سے کرے نیکی تو اچھا ہے اس کے واسطے اور روزہ رکھو تو بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم سمجھ رکھتے ہو
مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اسکے اور جو کوئی ہو بیمار یا مسافر تو اس کو گنتی پوری کرنی چاہیے اور دِنوں سے اللہ چاہتا ہے تم پر آسانی اور نہیں چاہتا تم پر دشواری اور اس واسطے کہ تم پوری کرو گنتی اور تاکہ بڑائی کرو اللہ کی اس بات پر کہ تم کو ہدایت کی اور تاکہ تم احسان مانو
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے فرمايا ہے کہ ماہ رمضان کی فضيلت سورت ۔ 97 ۔ القدر ميں بيان فرمائی ہے
بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے
اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے
شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے
اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حُکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اُترتے ہیں
یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے
آپ کو بھی رمضان شریف مبارک ہو۔ اللہ تبارک و تعالٰی اس رمضان شریف کو آپ کیلئے صحت و سلامتی اور تندرستی کا پیامبر بنائے۔ اللہ کرے یہ رمضان مبارک آپ کیلئے ہمت اور استقامت کے ساتھ عبادات اور تقرب الٰہی کا سبب بنے۔
یا اللہ اس رمضان شریف کے طفیل کل عالم اسلام میںعموما اور اپنے وطن پاکستان میںخصوصیت کے ساتھ امن و امان قائم فرما دے۔ آمین یا رب العالمین۔
میری طرف سے بھی سب کو بہت بہت مبارک باد۔۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں امن ، بھائی چارے اور محبت و اخوت سے رہنے کی توفیق دے،
ہمیں نفس کے شیطان سے نجات دلائے اور پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
رمضان کريم مبارک
جہاں دل کرے فٹ کر دیں جی
محمد سلیم صاحب والی دعا میں مجھے بھی شریک سمجھا جائے
آپ کو رمضان کے تیس روزے مبارک
Pingback: رمضان کريم مبارک | Tea Break
محمد سليم ۔ياسر اور محمد سعيد پالنپوری صاحبان و ناعمہ عزيز صاحبہ
جزاک اللہِ خيراً ۔ ميں آپ سب کی نيک دعاؤں ميں شامل ہوتے ہوئے بارگاہِ ايزدی ميں استدعا کرتا ہوں کہ قبوليت کا شرف بخشا جائے ۔ ميرے مولا تيرے در سے کبھی کوئی خالی ہاتھ نہيں لوٹا ۔ کر دے ہم پر بھی اپنا رحم و کرم کہ تو رحمٰن و رحيم ہے اور قادرِ مطلق بھی
شعيب صاحب
جزاک اللہ خيراٌ ۔ اللہ تيس ہی مبارک کر دے تو اس کی کرم نوازی ہے
بہت شکریہ محترم افتخار صاحب
آپ کو اور تمام مسلمانوں کو بھی رمضان کی ڈھیروں مبارکباد
اللہ کریم سب کے روزے، عبادات اور نیک دعائیں قبول فرمائیں۔
خیر مبارک۔ آپکو بھی رمضان کریم کی مبارکباد ہو۔
میری طرف سے بھی سب کو بہت بہت مبارک ۔۔
سب کو رمضان مبارک دعا میں یاد رکھیئے گا ۔۔
بچپن ہی سے مجھے چچی بہت اچھی لگتی تھیں۔ ہم لوگ ایک ہی گھر میں اوپر نیچے پورشن میں رہتے تھے۔ چچی بہت خوب صورت تھیں یہی وجہ ہے کہ میں ان سے بہت متاثرتھی۔ اور لاشعوری طور پر ہر وقت امی اور چچی کا موازنہ کرتی رہتی تھی۔ چچی کے گھر میں صبح گیارہ بجے ہوتی تھی۔ اور گھر کے تمام کام ماسی کے سپرد تھے۔ وہ اپنی جلد کا بے حد خیال رکھتی تھیں۔ ڈرینگ ٹیبل انواع اقسام کی کریموں اور لوشنز سے بھری ہوئی تھی۔ ہمہ وقت ہیئر کٹ اور نیل کلر ان کی شخصیت کا خاص جز تھے۔ مزاجوں کے کھلے تضاد کے باوجود امی سے ان کی بہت اچھی دوستی تھی۔ دونوں میں دیورانیوں، جیٹھانی والی کوئی بات نہ تھی۔ میں بچپن سے ہی کتابی کیڑا تھی اور یہ واحد شوق مجھے اپنی امی سے وراثت میں ملا تھا۔ لیکن چونکہ میں چچی سے بہت متاثر تھی لہذا ان کی ہی طرح ہمہ وقت بن سنور کر رہتی تھی۔ خاص طور پر مجھے ریڈ نیل بالش بہت پسند تھی لیکن چونکہ امی نے کبھی نماز چھوڑنے کی اجازت نہ دی تھی تو میں اپنا نیل کلر لگا کر فورا ہی چھڑانے بیٹھ جاتی۔
مکمل سٹوری پڑھنے کے لیے وزٹ کریں