يہ لوگ

آج مختلف بلاگ پڑھتے ہوئے ميرے ذہن ميں مُلک کے سب سے بڑے شہر ميں بہنے والا عوام کا خون تھا ۔ کئی بلاگرز نے اس پر رنج کا اظہار کيا ہے ۔ پڑھتے پڑھتے ايک بلاگ پڑھنا شروع کيا مگر زيادہ نہ پڑھ سکا ۔ جو کچھ پڑھا اس کے نتيجہ ميں کالج کے زمانہ کے ايک پنجابی گيت کے بول ذہن ميں گونجنے لگے

دِلاں دِياں مَلِياں نے ۔ اے چَن جہياں صورتاں
ہونٹاں تے مُسکان اے ۔ تے دِلاں وِچ قدُورتاں
ايہناں کولوں چنگياں نے ۔ مِٹی دِياں مُورتاں

This entry was posted in روز و شب, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “يہ لوگ

  1. SHUAIB

    جناب افتخار صاحب،

    بیرون ملک کا واقعہ ہے کہ چند جان پہچان والے پاکستانی (پشتو لوگوں) نے پوچھا: یار تمہارے یہاں (ہندوستان میں) اکثر جب دیکھو ہندو ـ مسلمان لڑتے رہتے ہو، دونوں میں خوب فساد بھی ہوتا ہے ـ میں نے جواب میں اُن سے کہا کہ آپ لوگ ٹھیک کہتے ہو، اور یہ کہ ہمارے یہاں مذہبی لڑائی جھگڑے اور فساد اکثر سیاسی ہوتے ہیں لیکن اب نہیں ہوتے کیونکہ یہاں لوگ سمجھدار ہوچکے ہیں ـ مگر ـ ـ ـ تمہارے یہاں تو آپس میں ایکدوسرے لڑتے ہیں نا ـ لسانی، مذہبی، سیاسی، فرقہ پرستی، مسلکی وغیرہ فساد ـ اور سبھی ایک ہی قوم کے لوگ ـ کیوں؟؟

    دو بار کیوں؟؟ پوچھنے پر بھی مجھے کسی نے جواب نہیں دیا ـ کچھ لمحے بعد انہوں نے کہا: یار تو بھی ٹھیک کہتا ہے کہ ہمارے یہاں (پاکستان) میں سبھی ایکدوسرے کے دشمن ہیں اور ہم آپس میں لڑتے ہیں کیونکہ ہمارے یہاں اتفاق نہیں ـ اور تمہارے یہاں (ہندوستان) میں اتنی ساری قومیں، مذاہب ہیں مگر حکومت صرف ایک ـ اور ہمارے یہاں (پاکستان) میں ہر ایک کی حکومت ہے، زمینداروں، جاگیرداروں، آرمی، پولیس، سیاستدانوں وغیرہ کی ـ

    (نوٹ: یہ سچّا واقعہ ہے، کورنیش البحیرہ ـ شارجہ میں میرے ساتھ)

  2. Pingback: يہ لوگ | Tea Break

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.