مدد ۔ مدد

ماہرينِ بلاگ ايک 2 جماعت پاس ناتجربہ کار کا مدد کيلئے سوال ہے بابا
جو پہلے مدد کرے ۔ وہ پہلے شکريہ پائے

ميں موزِلّا فائرفوکس براؤزر استعمال کرتا ہوں
دو ايک ماہ سے ميں بلاگسپاٹ پر بنا بلاگ کھول کر اس پر تبصرہ لکھتا ہو ں شائع کرنے سے قبل جن بلاز پر ورڈ وَيری فِيکيشن [word verification] کرنا ہوتی ہے
ان ميں سے کسی پر ورڈ وَيری فِيکيشن نظر ہی نہيں آتی
اور کسی پر اس کا صرف کچھ حصہ نظر آتا ہے اور وہ خانہ نظر نہيں آتا جس ميں ورڈ وَيری فِيکيشن لکھنا ہوتی ہے

مثال کے طور پر ناعمہ عزيز صاحبہ کا بلاگ
مزے کی بات ہے کہ ان کے بھائی شاکر عزيز صاحب کے بلاگ پر ايسا نہيں ہوتا

اگر قصور ميرا ہے تو ميں کيا کروں جس سے ايسے بلاگ مجھے درست نظر آئيں ؟

اگر قصور بلاگر کا ہے تو اُسے کيا کرنا چاہيئے کہ مجھ جيسے بچے اور بوڑھے ۔ اوہ جوان بھی ۔ پريشان نہ ہوں ؟

This entry was posted in روز و شب, گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “مدد ۔ مدد

  1. Pingback: مدد ۔ مدد | Tea Break

  2. SHUAIB

    ہمیشہ سے آپ کا یہ مدد مانگنے کا انداز مجھے اچھا لگتا ہے –
    بالکل جیسے ایک چھوٹا سا بچہ اپنا کچھ گم ہوجانے پر بیقرار ہوکر پوچھتا ہے –
    کہیں آپ کا انٹرنیٹ کنیکشن سلو تو نہیں کہ آپکو ورڈ ورٹیفکیشن نمایاں ہونے میں‌ وقت لگتا ہے؟
    آپ کے سائڈ بار میں خدا کے ننانوے نام کا کوڈ غالبا میں نے ہے بناکر دیا تھا –

    شعیب، ہندوستان سے

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شعيب صاحب
    ميرے پاس ايک ايم بی پی ايس کا ڈی ايس ايل ہے ۔ ميرا خيال ہے کہ بلاگر نے صفحہ کی لمبائی درست نہيں دی ہوئی يا ايچ ٹی ايم ايل ميں کوئی ايسی چيز ہے جو جديد موزيلا فائر فاکس يعنی 4 اور 5 سے ميل نہيں کھاتی ۔
    اللہ کے 99 ناموں کا سلائيڈ شو ميں نے اُس دور ميں بنايا تھا جب ميں نے ابھی بلاگ نہيں بنايا تھا يعنی 6 سال سے زيادہ پہلے ۔ يہ ميں نے اِميج شَيک پر اُپ لوڈ کر کے اپنے بلاگ پر لگايا تھا ۔ اسے ميں نے اِميج شَيک پر اُپ لوڈ کر کے اپنے مندرجہ ذيل بلاگ پر لگايا تھا
    http://iftikharajmal.blogspot.com/2005/05/with-name-of-allah-beneficent-merciful.html#links

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.