جب تک لال بتی پہ نہ رُکيں ۔ سبز والے کو رستہ نہ ديں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک اپنے حقوق کا روئيں ۔ دوسرے کا حق نہ پہچانيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک ہے آپا دھاپی ۔ ہر آدمی دوسرے پہ شاکی
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک نظر نہ آئے اپنی آنکھ کا شہتير ۔ دوسرے کا تِنکا ناپيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک بھُول کے قومی مفاد ۔ کھوليں انفرادی محاذ
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک اپنے کو پڑھا لکھا ۔ دوسرے کو جاہل جانيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک چرغے کا منہ چڑھائيں ۔ کے ايف سی کو بھاگے جائيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک کراچی حلوے کی تحقير کريں ۔ والز بھر بھر کھائيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک چپل کباب بُرا ۔ ميکڈانلڈ پيٹ بھر کے کھائيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک چھوڑ کر سجّی ۔ بھاگے وِليج اور سب وے کو جائيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک کھير گنوار لگے ۔ ايوری ڈے کے نعرے لگائيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک بيٹا ماں کی نہ سُنے ۔ بيٹی باپ کو جاہل جانے
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک شرم و حياء کو بھُولے ۔ لڑکا لڑکی برملا ناچيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
جب تک چھوڑ ذاتی بکھيڑے ۔ سب پاکستانی نہ ہو جائيں
انقلاب نہيں آئے گا ۔ انقلاب نہيں آئے گا
Pingback: انقلاب نہيں آئے گا | Tea Break
سر ولیج تو لوکل برانڈ ہے۔ اس کا ذکر کہاں میکڈونلڈ، کےایفسی، سبوے کے ہمراہ کر دیا؟
احمد عرفان شفقت صاحب
ميرے خيال کے مطابق وليج لوکل برانڈ نہيں ہے صرف پکنے والے کھانے کو نہيں ديکھنا چاہيئے ۔ اس طرح تو اب امريکا اور يورپ ميں بھی کئی وہاں کی چينز پر مشرقی کھانے ملتے ہيں ۔ وليج ميں ميں نے جو کچھ ہوتا ديکھا وہ ہمارے مُلک کی ثقافت نہيں ہے
awesomely written
مليحہ خان صاحبہ
حوصلہ افزائی کا شکريہ