آنے کو ہے ؟؟؟

جی ہاں ۔ توقع کی جا سکتی ہے
پی پی پی کی طرف سے
ايک اور سندھ کارڈ کی
بيگناہوں کے قتال کی
سندھ ميں ہڑتال کی

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس چوہدری افتخار حسین، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل فل بنچ نے ايک ماہ قبل محفوظ کئے گئے 33 صفحات پر مشتمل فیصلے کا آج اعلان کر ديا جس میں توقع ظاہر کی ہے کہ صدر پاکستان جتنی جلدی ممکن ہو خود کو سیاسی عہدے سے الگ کر لیں گے ۔ ایوان صدر کو کسی سیاسی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانا اس کے تقدس، وقار اور صدارت کی آزاد حیثیت کے خلاف ہے ۔ اس لئے صدر مملکت ایوان صدر کو سیاسی جماعت کی سرگرمیوں اور اجلاسوں کے انعقاد سے روک دیں

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “آنے کو ہے ؟؟؟

  1. عبداللہ

    آپ کو الطاف حسین کا سوالنامہ چاہیئے،
    سوالات اس ویب سائٹ پر موجود ہیں ،
    جواب دینا ہے کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    http://www.mqm.org/

  2. Pingback: آنے کو ہے ؟؟؟ | Tea Break

  3. خرم

    نوازشریف کی پسند کا فیصلہ ہے۔ اس بچارے کے پاس پی پی اور فوج کے مقابلہ کے لئے جج ہی تو ہیں۔ لیکن جب تک تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے پر پابندی ہے، بیچارہ سوائے تلملانے کے کچھ کر نہیں سکتا :-D

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خرم صاحب
    نواز شريف آپ کے سر پر کيوں سوار ہے ؟ اس ميں نواز شريف کہاں سے آ گيا ؟ مقدمہ لائرز فورم نے کيا لڑا فورم کے چيئرمين نے ۔ لائرز فورم کا نواز شريف کی پارٹی سے کوئی تعلق نہيں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.