پچھلے سال شکايات ملی تھيں کہ ميرا بلاگ نہيں کھُلتا ۔ يہ مسئلہ دبئی اور پاکستان ميں ہوتاہے کيونکہ دنوں جگہوں پر اتصالات کمپنی ہے ۔ ميں نے اس سلسلہ ميں پی ٹی سی ايل سے رابطہ کيا ۔ اُنہوں نے معاملہ پی ٹی اے پر ڈال ديا تو ميں نے پی ٹی اے کو تحريری شکائت کی جس پر اُنہوں نے کاروائی کی ۔ اس کے بعد مجھے کئی قارئين نے بتايا کہ ميرا بلاگ اُن کے ہاں کھُلنے لگ گيا تھا
اس کے بعد ڈائل اَپ کنکشن والے ايک دو قارئين نے بتايا کہ بلاگ کبھی کھُلتا ہے مگر عام نہيں کھُلتا تو ميں نے اپنے بلاگ سے جاوا سکرپٹ ہٹا دی اور بھی کئی تبديلياں کيں
کچھ دن قبل پھر ايک شکائت آئی کہ ميرا بلاگ نہيں کھُل رہا ۔ ميں نے اپنے انٹرنيٹ سروس پرو وائيڈر [مائيکرونيٹ] سے رابطہ کيا ۔ اُنہوں نے پڑتال کر کے بتايا ہے کہ مندرجہ ذيل عمل کيا جائے تو کوئی وجہ نہيں کہ ميرا بلاگ نہ کھُلے ۔ ميں نے اُن سے کہا کہ انٹرنيٹ استعمال کرنے والا ہر شخص ايسا کرتا ہو گا مگر اُن کا خيال ہے کہ بہت سے لوگوں کا اس کا علم ہی نہيں ہے ۔ اسلئے جن خواتين و حضرات نے پہلے ايسا نہيں کيا وہ اب کر ليں ۔ جنہوں نے پہلے کيا ہوا ہے وہ بھی ديکھ ليں کہ کہيں انٹرنيٹ سروس پرو وائيڈر نے ڈی اين ايس کے نمبر بدل تو نہيں ديئے
اپنے انٹرنيٹ سروس پرو وائيڈر سے مندرجہ ذيل معلومات ليجئے
Preferred DNS Server
Alternate DNS Server
مندرجہ بالا معلومات جو کہ ہندسوں ميں ہوں گی مل جانے کے بعد مندرجہ ذيل عمل کيجئے ۔ [پہلے دو مرحلوں کو چھوڑ کر براہِ راست تيسرے مرحلہ پر بھی جايا جا سکتا ہے]
1. In lower tool bar, or wherever it is, right-click on internet icon (blinking double-monitor)
2. Then, left-click on “Open Network Connections”
3. Then, right-click on “Local Area Connection”
4. Then, left-click on “Properties”
5. Then, double-click on “Internet protocol (TCP/IP)
اب جو مينيو کھُلے گا اس ميں مندرجہ ذيل کے سامنے وہ ہندسے لکھ ديجئے جو انٹرنيٹ سروس پرو وائيڈر نے بتائے تھے
Preferred DNS Server
Alternate DNS Server
Pingback: قارئين متوجہ ہوں | Tea Break
پی ٹی سی ایل جس انداز سے اپنے سرور چلاتا ہے، اس میں کوئی مسئلہ تو ضرور ہوگا کیونکہ ان کے ڈی این ایس سرورز کے ساتھ کئی بار کچھ ویب سائٹس اچانک کھلنا بند ہو جاتی ہیں اور پھر ایک دو دن بعد واپس بحال ہو جاتی ہیں۔ کبھی ان کا ریکارڈ حذف ہو جاتا ہے اور کبھی واپس آ جاتا ہے۔
دو تین دن قبل میں نے آپریٹنگ سسٹم کی نیٹ ورک کی ترتیبات ریسیٹ کیں اور گوگل کے ڈی این ایس سرور ڈالنا بھول گیا۔ ان دنوں میرے پاس آپ کا بلاگ صرف ایک بار ہی کھلا تھا۔ اس کے علاوہ بڑی کوششوں کے باوجود نہیں کھلا۔ ڈیفالٹ طریقے (ڈی ایچ سی پی) میں آئی ایس پی والے ڈی این ایس سرور خود ہی منتخب ہو جاتے ہیں چنانچہ ایسا بھی نہیں کہ میں کسی بھی ڈی این ایس سرور کے بغیر کوشش کر رہا تھا (اور پھر باقی سب کچھ بھی ٹھیک چل رہا تھا)۔ پھر جب یاد آیا تو گوگل کے ڈی این ایس سرور واپس ڈال دیے۔ چنانچہ بلاگ کھلنے لگ گیا۔
خلاصہ یہ ہوا کہ کم از کم جو لوگ پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ کے صارفین ہیں، وہ پی ٹی سی ایل کے بجائے گوگل یا اوپن ڈی این ایس والے سرور استعمال کر لیں تو بہتر رہے گا۔ اس سے صرف آپ کے بلاگ پر ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی جگہ فائدہ ہوگا اور ڈی این ایس لک اپ کی رفتار بھی بہتر ہو جائے گی۔
محترم افتخار اجمل صاحب!
آپکا بلاگ بآرسیلونا اور میڈرید اسپین میں بغیر کسی دقت کے درست کھل رہا ہے۔ جو وجہ اور طریقہ کار آپکے انٹر نیٹ سروس پرووائیڈر نے بتایا ہے ۔ میری ذاتی رائے میں اگر آپ کے انٹر نیٹ پروائیڈر کا سرور درست کام کر رہا ہے اور کسی وجہ سے ڈاؤن نہیں ہو تا تو آپکا بلاگ ماسوائے ان ملکوں، جگہوں یا کمیوٹرز کو چھوڑ کر کھلنا چاہئیے جہاں مختلف فلٹرز سے آپ اور آپ کی طرح کے بلاگز بین ہوں یا اُن کمپیوٹرز کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہت تھوڑی ہو جہاں سے آپ کا بلاگ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہو۔
اگر کسی بھی وجہ سے آپ کے انٹر نیت پروائیڈر کا سرور ڈاؤن ہوتا ہے تو لا محالہ طور پہ ساری دنیا میں آپ کا بلاگ نہیں کھلے گا۔
میری ذاتی رائے میں اگر کسی خاص ملک میں آپکا بلاگ یا جس کمپنی یا سرور جس پہ آپکا بلاگ گردش کررہا ہے اگر وہ ممنوع نہیں تو اس مخصوص سرور پہ جہاں آپکا بلاگ لوؤڈ ہوتا ہے ۔ وہاں اس مخصوص سرور پہ خواہ وہ کسی بھی کمپنی یا انٹر نیٹ سروس پروائیڈر کا سروس ہے ۔ یہ ساری گڑ بڑ اس سرور میں ہے جس کی وجہ سے اس سرور پہ آپکے بلاگ اور دیگر کے کچھ آپشن بحال ہیں اور کچھ آف ہیں۔
یعنی اگر تو آپکا ذاتی سرور نہیں ہے۔ جو عموما ایک آدھ ویب سائٹ کے لئیے کم لوگ خریدتے یا استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ نے جس کمپی کے سرور پہ پہ اپنا بلاگ لود کر رکھا ہے ، میری رائے میں یہ ساری گڑ بڑ وہیں ہے۔
انٹر نیٹ پروائیڈر کمپنی کوئی بھی ہوسکتی ہے ۔ وہ آپ کو اچھی یا کم اچھی یا بری سروس مہاء کرتی ہے اس کا آپ کے ذاتی کمپیوٹر کا “دی نیٹ آف دی نیٹس” یعنی انٹر نیٹ یعنی آپکے بلاگ سرور سمیت باقی دنیا سے آپ کا رابطہ قائم کرتی ہے۔ جو سست یا تیز رفتار ہوسکتا ہے۔ مگر آپ کے بلاگ کو وہ فرم یا کمپنی کا سرور کنٹرول کرتا ہے۔ جس پہ آپ نے اپنا بلاگ لؤڈ کر رکھا ہے۔
محمد سعد صاحب
آپ کا تجزيہ درست ہے ۔ ميری ذاتی رائے بھی يہی ہے
جاويد گوندل صاحب
آپ کا خيال درست ہے ۔ سرور ہمارا اپنا ہے اور امريکہ کی قابلِ اعتماد کمپنيوں ميں سے ايک نے مہياء کيا ہوا ہے ۔ کچھ سال قبل جب اُنہوں نے اپنا سسٹم اَپ گريڈ کيا تھا تو ايک دو دن مجھے بھی مسئلہ ہوا تھا ۔ فوری رابطہ کرنے پر اُنہوں نے بتايا تھا کہ سسٹم اُپ گريڈ کر کے سب سرورز اُس پر منتقل کرنے کے دوران کچھ مسئلہ ہو رہا ہے جو دو دن ميں درست ہو جائے گا ۔ اس کے بعد مجھے پی ٹی سی ايل کے وائرليس انٹرنيٹ پر مسئلہ ہوتا تھا مگر پی ٹی سی ايل والے مانتے نہيں تھے ۔ ميں نے اُن کی اعلٰی سطہ پر رابطہ کيا تو ٹھيک ہو گيا ۔ پھر اسلام آباد واپس آنے مسئلہ شروع ہو گيا ۔ پھر پی ٹی سی ايل سے بحث شروع کی مگر بے سود ۔ آخر پی ٹی اے کو شکائت کرنے پر مسئلہ حل ہو گيا ۔ مگر ميں نے مائيکرو نيٹ کا ڈی ايس ايل لے ليا جو دوسال پہلے بھی ميں نے ليا ہوا تھا جب ابھی لاہور نہيں گيا تھا ۔ مائيکرونيٹ والے بہت اچھے لوگ ہيں ہر قسم کا مسئلہ حل کروا ديتے ہيں
ہم بھی پی ٹی سی ایل استعمال کرتے ہین کبھی بھی نہیں کھلی
آج جانے کیسے کھل گئی حیرت ہوئی اور
خوشی بھی
تحريم صاحبہ
بہت شکريہ ۔ ميری تحرير پڑھنے کيلئے آپ نے اتنی کاوش کی جس کيلئے ميں ممنون ہوں ۔ محمد سعد صاحب نے اپنے تبصرہ مين ايک طريقہ لکھ تھا ہے جو يہاں نقل کر رہا ہوں ۔ آپ اس سے استفادہ حاصل کر سکتی ہيں