امريکا کے ايک جنگل ميں آگ لگ گئی ۔ کئی دن بعد آگ بجھا لی گئی تو فاريسٹ رينجر نقصان کا اندازہ لگانے کيلئے گئے ۔ ايک جگہ فارسٹ گارڈ نے ديکھا کہ ايک پرندہ زمين پر پر پھيلائے جل کر کوئلہ ہو چکا ہے ۔ بے خيالی ميں اُس نے اپنی چھڑی سے جلے ہوئے پرندے کو ٹھوکر ماری ۔ وہ ايک دم حيران رہ گيا جب اُس کے نيچے سے پرندے کے ننھے چوزے بھاگتے ہوئے نکلے
رينجر تڑپ کر رہ گيا کہ ماں جل گئی مگر اپنے بچوں کو آخر وقت تک تحفظ ديا ۔ وہ پرندہ اُڑ کر اپنی جان بچا سکتا تھا مگر اُس نے اپنے بچوں کا جلنا گوارہ نہ کيا ۔ کمال يہ ہے کہ ماں آگ سے جلتی رہی مگر سب تکليف برداشت کرتے ہوئے ذرا سی جُنبش نہ کی کہ مبادا اس کے بچوں تک آگ پہنچ جائے
ماواں ٹھنڈيا چھاواں
اللہ، ماں سے ستر گنا زیادہ محبت کرتا ہے ،اور تبھی ھمیں ماں جیسا تحفہ دیا۔۔۔
اسماء صاحبہ
اور اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہميں اسی طرح بلکہ اس سے بھی بہت زيادہ بچاتے بھی ہيں
ماواں ٹھنڈيا چھاواں۔۔۔ اسمیں کوئی شک نہیں۔
بد نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں ماں باپ کی قدر نہیں۔
ماں واحد ہستی ہے جس کی عظمت پر پوری دنیا کے لوگ یکساں متفق ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کے ان سے زیادہ بد نصیب کوئی نہیں جہیں ماں کی قدر نہیں۔
ایسی قربانی شائد ماں کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہمارے والدین پر رحم فرمائے جیسا انھوں نے ہمارے اوپر رحم کیا۔۔۔۔۔ آمین
ضياء الحسن صاحب
ميں آپ کی دعا پر آمين کہتا ہون